کیا آپ تھک چُکے ہیں…یا یسوع کوجلال مِلا ہے؟

کیا آپ تھک چُکے ہیں...یا یسوع کوجلال مِلا ہے؟

…اَب…روح کے(تابع) نئے طور پر(مستعدی اور تابعداری سے )نہ کہ لفظوں کے پُرانے طور پر خدمت کرتے ہیں۔روح کے نئے بنائےجانے میں( زندگی) رومیوں ۷: ۶

میرااِیمان ہے کہ بہت سے لوگوں کی پریشانی اور تھکاوٹ کی بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ خدا کے منصوبے پر چلنے کی بجائے اپنے راستے پر چل رہے ہیں۔

ہمیں ہر کام میں پاک روح کی رہنمائی پر چلنا چاہیے ۔ ہمیں اُس کی ہاں کے ساتھ ہاں اور نہ کے ساتھ نہ کرنی چاہیے۔ جب ہم خُدا کی رہنمائی کوقبول کرتے ہیں تو جو کام وہ ہمارے سپرد کرتا ہم اُس کو پایہٗ تکمیل تک پہنچا سکتے اوراِطمینان میں چل سکتے ہیں۔

رومیوں ۷ : ۶ میں بیان ہے کہ ہمیں ’’روح کے نئے طور ‘‘پرچلنا ہے۔ مجھے یاد ہے کہ جب کام کی وجہ سے میں تھک جاتی تھی اورپاک روح کی رہنمائی کے باوجود آرام کرنے کے بجائے کام کرتی رہتی تھی تو تھک کر چور ہو جاتی تھی۔ اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ تھکے ہوئے لوگ اکثر چڑچڑے اور بے صبر ہو جاتے ہیں۔

جب ہم فرمانبرداری سے پاک روح کی رہنمائی پر چلتے ہیں یسوع کو جلال ملتا ہے۔ پس میں آپ سے یہ سوال پوچھنا چاہتی ہوں: کیا آپ تھک چکے ہیں ۔۔۔۔ یا یسوع کوجلال ملا ہے؟ روح کی پیروی کریں اور اپنی زندگی میں اس کو جلال دیں۔


یہ دُعا کریں:

اَے خدا میں اتنا تھکنا نہیں چاہتا/چاہتی کہ تجھے جلال دینے کے قابل نہ رہوں۔ میں تیرے منصوبوں کی پیروی کرنے کا فیصلہ کرتا/کرتی ہوں اور اپنی زندگی میں تجھے جلال دیتا/دیتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon