تہری ڈوری جلد نہیں ٹوٹتی ہے۔

تہری ڈوری جلد نہیں ٹوٹتی ہے۔

اوراگر کوئی ایک پر غالب ہو تو وہ اُس کا سامنا کر سکتے ہیں اور تہری ڈوری جلد نہیں ٹوٹتی۔ واعظ ۴ : ۱۲

بہترین ازدواج زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہے اوربرُی شادی شدہ زندگی سے بدتر کوئی چیز نہیں۔ مسیحی بیاہ کا مقصد یہ ہے کہ دو لوگ مل کر خدا کی مرضی کو پورا کرنے کے لئے مضبوط قوت بننے ثبوت دیں نہ صرف اپنی خوشی کے لئے بلکہ دنیا پراَثرانداز ہونے کے لئے بھی ۔

بہرحال دو شخصیات کا ایک بیاہ میں ہم آہنگ ہونا ایک ایسا عمل ہے جو خودبخود نہیں ہوجاتا۔ ایک اچھّی شادی شدہ زندگی اچانک سے نہیں وقوع میں نہیں آجاتی، چاہے شادی کے وقت آپ ایک دوسرے سے شدت کی محبت ہی کیوں نہ کرتے ہوں ۔ آپ کو اس عمل میں خدا کو دعوت دینے کی ضرورت ہے۔

جب ہم یسوع کو جان لیتے ہیں اور اس کو اپنی شادی شدہ زندگی میں دعوت دیتے ہیں، تو ہمارا تعلق تہرا ہو جاتا ہے۔ اور جب مسیح شامل ہو جاتا تو مرد اورعورت کےملاپ میں عظیم قوت آجاتی ہے۔

شادی شدہ زندگی میں خوشی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہمیں ایسا ساتھی مل جائے جو ہمیشہ ہماری مرضی کے مطابق عمل کرے۔ بلکہ اِس کا مطلب ہے دوشخصیات جونامکمل ہونے کے باوجود کامل خدا پر بھروسہ کرتے ہوئےاس کی مرضی اور مقصد پر ڈھلتے جائیں۔ یہ وہ بیاہ ہے جس کو خدا برکت دے سکتا ہے!


یہ دُعا کریں:

اَے خدا میں اپنے ساتھی سے پیار کرتا/کرتی ہوں لیکن دہری ڈوری کافی نہیں ہے۔ میں اپنے بیاہ میں اپناحصہ ادا کرنا چاہتا/چاہتی ہوں تاکہ توہماری محبت کو مضبوط کرےاور اپنے منصوبے میں ہماری رہنمائی کرے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon