ثابت قدم رہیں

ثابت

اورصبر کو اپنا پورا کام کرنے دو تاکہ تم پورے اور کامل [ لوگ]  ہو جاوٗ او تم میں کسی بات کی کمی [بغیر کسی خرابی کے]  نہ رہے۔ ( یعقوب ۱ : ۴)

آج کی آیت ثابت قدمی کے تعلق سے بیان کرتی ہے۔ ثابت قدمی کا مطلب ہے مستحکم رہنا؛ حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوں ثابت قدم شخص یکساں، صابراورمستقل مزاج ہوتا ہے۔ ثابت قدم اِیماندار ابلیس کے عصاب کو توڑ سکتا ہے! جب ہم روحانی طور پر بالغ ہوجاتے ہیں اورثابت قدمی اختیار کرتے ہیں، تو دشمن کےڈرانے والے ہرحملے کا جواب دینے کے لئے بےچین نہیں ہوتے۔ وہ ہمارے راستے میں کیسی ہی رکاوٹ کیوں نہ بھیجے ہم اس سے نہ تو متاثر ہوں گے اور نہ ہی خوفزدہ، ہم جلدی سے پریشان نہیں ہوں گے، ہم ہمت نہیں ہاریں گے، اور نہ ہی ہم ہلائے جائیں گے ۔۔۔۔۔۔ اگر ہم ثابت قدم رہیں گے۔

ثابت قدم اور مستحکم ہونے کے لئے ہمیں خُدا کو جاننا اورقریب سے جاننا ضروری ہے۔ جب زندگی کے طوفان ہمارے اِرد گرد منڈلارہے ہوں اُس وقت ہمیں اس کی آواز سُننے کے قابل ہونا چاہیے۔ ہمیں خُداوند یسوع کے نام اورخون میں دی گئی اُس فتح کے بارے میں علم ہونا چاہیے جو ہماری ہے۔ ہمیں یہ یاد رہے گا کہ ’’ یہ وقت بھی گزر جائے گا‘‘ اور ہماری نظر یقینی فتح پر رہے گی اور ہم اپنے آپ کو ابلیس کے ہرحربے کے سامنے اُچھلنےاور ہچکولے کھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ جب ہم ایسا کریں گے تو خُدا کی قدرت ہماری زندگیوں میں کام کرے گی۔ آج آپ کو کیسے ہی حالات کا سامنا کیوں نہ ہو خُدا کی خواہش کے مطابق صبرکواپنا پورا کام کرنے دیں ۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: خُدا میں ثابت قدم رہیں اورابلیس کے عصاب کو توڑ دیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon