تو مت ڈر (ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے) کیونکہ میں تیرے ساتھ ہوں۔ ہراساں نہ ہو کیونکہ میں تیرا خدا ہوں۔ میں تجھے زور بخشوں گا۔ میں یقیناً تیری مدد کروں گا۔ اور میں اپنی صداقت کے (فتح مند) دہنے ہاتھ سے تجھے سنبھالوں گا۔ یسعیاہ 41 : 10
اِیماندار کی حیثیت سے ہم خوف سے آزاد ہوسکتے ہیں۔ اگر ماضی میں آپ خوف کے تسلط میں تھے تواب آپ اس سے آزادی حاصل کرسکتے ہیں۔ خُدا کی مدد سے آپ خوف پر غالب آنا سیکھ سکتے ہیں اور خُدا نے آپ کے لئے جس کثرت کی زندگی کا منصوبہ بنا رکھا ہے آپ اس کا تجربہ کرنا سیکھ سکتے ہیں۔
یہاں تک کہ اگر ہمیں ڈر محسوس تو ہمیں ان احساسات کے سامنے سرجھکانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں آگے بڑھنا ہے اور خُدا ہمیں جس کام کے لئے بلا رہا ہے وہ کرنا ہے کیونکہ خُدا ہماری حفاظت کے لئے ہمارے ساتھ ہوگا اور وہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہم کامیاب ہوں۔ وہ ہماری مدد کرے گا، وہ ہمارے آگے چلے گا تاکہ ہمارے لئے ہماری جنگ لڑے اور جب ہم اُس کی فرمانبرداری کریں گے تو وہ ہمیں فتح مندی سے ہمکنار بھی کرے گا۔
بائبل مقّدس میں ہر جگہ بار بار یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ” مت ڈر میں تیرے ساتھ ہوں۔” خُدا یہ نہیں چاہتا کہ ہم ڈریں۔ کیونکہ خوف کے باعث ہم آگے نہیں بڑھ سکتے اور نہ ہی وہ کام کرسکتے ہیں جو اُس نے ہمارے لئے ٹھہرائے ہیں۔ وہ ہم سے پیار کرتا ہے اور ہمیں برکت دینا چاہتا ہے لیکن خوف ہمیں خُدا کی بہترین نعمتوں سے محروم رکھتا ہے۔
ایک مسیحی خوف کے خلاف جو سب سے بہترین رویہ اپنا سکتا ہے وہ یہ ہے:
"خوف خُدا کی طرف سے نہیں ہے، اور میں اُسے اپنی زندگی کو کنٹرول کرنے نہیں دوں گا/گی۔ میں خوف کا مقابلہ کروں گا/گی۔ میں خوف کے سامنے سر نہیں جھکاؤں گا/گی۔ جب مجھے ڈر لگے گا تو اُس وقت بھی میں آگے بڑھتا/بڑھتی جاؤں گا/گی کیونکہ میں جانتا/جانتی ہوں کہ خُدا میرے ساتھ ہے۔
خُداوند یسوع مسیح آپ کا چھڑانے والا ہے۔ جب آپ اس کے نزدیک جائیں گے، وہ آپ کو خوف سے چھڑائے گا۔