
کیونکہ خُدا کا کلام زندہ اور موثر[ تیز، فعال، قوت بخش اور پُراَثر ہے] اور ہر ایک دو دھاری تلوار سے زیادہ تیز ہے اور جان [زندگی] اور [غیر فانی] روح اور بند بند اور گودے [ہمارے باطن کے گہرے ترین حصّوں] کو جُدا کرکے گزر جاتا ہے اور دِل کے خیالوں اور اِرادوں کو جانچتا ہے۔ (عبرانیوں ۴ : ۱۲)
یہ بالکل ٹھیک ہے کہ خُدا کا کلام ہم میں کام کرتا ہے۔ وہ ہماری زندگی میں سے اُن باتوں کو نکال دیتا ہے جو خُدا کے منصوبہ میں رکاوٹ کا باعث ہیں۔ وہ نفسانی اوردنیاوی باتوں کو تلاش کرتا اور علیٰحدہ کردیتا ہے اور پاک رُوح کے وسیلہ سے نکال دیتا ہے۔
جب میں نے پہلے پہل خُدا کے کلام کا مطالعہ شروع کیا تواُس وقت میرا اتنا تجربہ نہیں تھا کہ اپنی جان (سوچ، مرضی، جذبات) اورپاک رُوح کی راھنمائی میں امتیازکرسکوں۔ جومجھے چاہیے ہوتا میں اُسے حاصل کرنے کی پوری کوشش کرتی تھی اوراگرمیں اُسے حاصل نہ کرپاتی تو میں ناراض ہوجاتی تھی۔ میں خود غرض، جسمانی اور دنیاوی تھی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خُدا نے اپنے کلام کے وسیلہ سے میرے اندر کام کیا اور میرے غلط رویے کو دور کردیا۔
کسی بھی قسم کا آپریشن خوشگوار نہیں ہوتا لیکن اچھّی صحت کے لئے وہ ضروری ہے۔ کیا خُدا آپ کی زندگی سے کچھ نکالنا چاہتا ہے؟ کیا یہ تکلیف کا باعث ہے؟ زیادہ ترآپریشن تکلیف کا باعث ہوتے ہیں لیکن آگے چل کراُن سے فائدہ ہوتا ہے۔ اگرآپ خُدا سے بہترین کی توقع کرتے ہیں تو پھر اُس کو موقع دینا ضروری ہے تاکہ وہ اُن چیزوں کو دور کردے جو آپ کی روحانی ترقی میں مداخلت کا باعث ہیں۔ روحانی بلوغت کا راستہ آسان اور چھوٹا نہیں ہے۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: کامیابی کی لمبی شاہراہ پر ہم کارآمد سبق سیکھتے ہیں جو ہمیں حکمت بخشتے ہیں۔