جب زِندگی منصوبہ کے مطابق نہیں چلتی

جب زِندگی منصوبہ کے مطابق نہیں چلتی

اور ہم کو معلُوم ہے کہ سب چِیزیں مل کر خُدا سے محبّت رکھنے والوں کے لیے بھلائی پَیدا کرتی ہیں یعنی اُن کے لِئے جو خُدا کے اِرادہ کے موافِق بُلائے گئے۔ رومیوں  ۸: ۲۸

پولُس رسول رومیوں ۸: ۲۸ میں بتاتا ہےکہ سب چیزیں ملکربھلائی پیدا کرتی ہیں.پولُس یہ نہیں کہتا کہ سب چیزیں اچھی ہیں، بلکہ یہ کہ تمام چیزیں ملکر بھلائی کے لیے کام کرتی ہیں۔

پولُس رومیوں ۱۲: ۱۶ میں بھی کہتا ہے کی آپنے آپکو ڈھالنے کلئے[ لوگوں ، چیزوں] کے مطابق تیار رہیں۔، کہنے کا مقصد ہے کہ ہمیں ایسے شخص کی مانند بننا سیکھنا ہے جو منصوبہ بندی کرتا ہے، لیکن منصوبہ ناکام ہونے پر بکھرتا نہیں۔

چلیں ایسے کہ لیں آپ اپنی گاڑی میں بیٹھتے ہیں اور وہ اسٹارٹ نہیں ہوتی ۔ایسی صورتحال کو آپ دو طریقوں سے دیکھ سکتے ہیں ۔آپ سوچ سکتے ہیں ؛ میں جانتا تھا! میرا کام ہمیشہ رُک جاتا ہے۔ یا پھر آپ خود سے یہ کہہ سکتے ہیں، میَں ابھی گھر سے نہیں جا سکتا، پر چلو ٹھیک ہے۔ مجھے یقین ہے میرے منصوبے میں یہ تبدیلی میری  بھلائی کے لیے ہے۔ کیونکہ میَں خُدا کے قبضہ میں ہوں ۔

خُدا کو اپنا  فخر اور سرفراز کرنے والا بننے دیں  (دیکھیے زبور ۳: ۳)۔ وہ آپکی ہر چیز سرفراز کرنا چاہتا ہے؛ آپکی اُمید ، رویہ، موُڈ، سرَ، ہاتھ اور آپکا دِل ـــ بلکہ آپکی مکمل زندگی کو سرفراز کرنا چاہتا ہے۔ یاد رکھیں جب زندگی  کی منصوبہ کے مطابق نہیں چلتی تب بھی وہ بھلا ہی رہتا ہے۔

یہ دُعا کریں:

اَے خُدا چونکہ میں جانتی ہوں کہ تو مجھے اپنے قبضہ میں رکھتا ہے اور سب کچھ میری بھلائی کے لیے کرتا ہے۔ جب زندگی میرے منصوبہ کے مطابق نہیں چلتی تو مجھ میں لچک پیدا کر۔ اور جب میرے منصوبے کام نہیں کرتے تو میری مدد کر کہ میں بھلائی کی تلاش میں مثبت رہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon