ہر چِیز کا ایک مَوقع اور ہر کام کا جو آسمان کے نِیچے ہوتا ہے ایک وقت ہے۔ واعِظ 1:3
جو کام آپ کر رہے ہیں اگر اس کے کرنے سے آپ کو مزید کوئی خوشی نہیں ہو رہی — یعنی اس میں کوئی جوش باقی نہیں رہا— تو یہ ایک مضبوط اشارہ ہے کہ خُدا جو کچھ بھی آپ کے ذریعے کر رہا تھا وہ کام ختم ہو چُکا ہے۔ دُعا کے وسیلہ سے آپ کو یہ پتہ چل جائے گا کہ خُدا آپ سے کوئی نیا کام لینا چاہتا ہے یا نہیں۔
کچھ لوگوں کے اندر کوئی خُوشی نہیں ہوتی کیونکہ وہ ایسے کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو خُدا اَب اُن سے لینا نہیں چاہتا۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ وہ صرف ایک مُردہ گھوڑے کو دوڑانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میرا مشورہ یہ ہے: اگر گھوڑا حرکت نہیں کر رہا تو اَب اُس پر سے اُترنے کا وقت ہے!
خُدا سے ہدایت مانگیں اور یہ کہنے کی جرات کریں، "مَیں نے ایک طویل عرصہ تک مخصوص انداز سے کام کیا ہے اور میں شُکرگزار ہوں کہ مجھے ایسا کرنے کا موقع ملا لیکن اب خُدا میری اس کام میں راہنمائی نہیں کررہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ خُدا مجھ سے کوئی نیا کام لینا چاہتا ہے۔”
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ، مجھ پریہ ظاہر کرنے کے لیے تیرا شُکریہ کہ اَب کچھ نیا کرنے کا وقت ہے۔ مجھے تجھ پر بھروسہ ہے کہ تُو میری راہنمائی اور رہبری کرے گا، اور مَیں جانتا/جانتی ہوں کہ تیرے منصوبوں میں ہمیشہ خُوشی شامل ہوتی ہے۔ مَیں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو یہ واضح کر دے گا کہ تُو مجھے کس سمت لے جانا چاہتا ہے۔