اَے باپ اگر تو چاہے تو یہ پیالہ مجھ سے ہٹالے تو بھی میری مرضی نہیں بلکہ تیری مرضی پوری ہو۔ لوقا ۲۲: ۴۲
پاک روح کی راہنمائی میں چلنے والے مسیحی بننا ایک رات میں ممکن نہیں۔ یہ ایک ایساعمل ہے جس میں وقت لگتا ہے۔آہستگی کے ساتھ ہم ایک تجربہ کے بعد دوسرے تجربہ میں سے گزرتے ہیں اورخدا ہمارے جذبات کو آزماتا اوراُن کا امتحان لیتا ہے اور اِس طرح ہمیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
خدا ہمیں مشکل حالات میں سے گزرنے دیتا ہےاور ہمارے جذبات کو بھڑکاتا ہے۔اوراس طرح ہم یہ دیکھ سکتے ہیں کہ ہم جذباتی طورپر کس قدرغیرمستحکم ہیں اور ہمیں کس قدرزیادہ اس کی مدد کی ضرورت ہے۔
یسوع کی مثال ہمارے سامنے ہے جب وہ ہمارے گناہوں کے لئے صلیب پرجان دینے والا تھا تو اس سے ایک رات پہلے وہ شدید جذباتی اضطراب سے گزر رہا تھا۔ وہ مرنا نہیں چاہتا تھا، لیکن اُس نے اپنے جذبات کو پیچھے کیا اورخدا سے دُعا کی کہ’’میری مرضی نہیں بلکہ تیری مرضی پوری ہو‘‘ اس کے فوراً بعد سب کچھ ٹھیک نہیں ہو گیا بلکہ اُسے دنیا کی سب سےبڑی آزمائش میں سے گزرنا پڑااوراس کے بعد یسوع فتح مندی سے ہمکنار ہوا۔
آپ بھی اپنے جذبات کی آزمائش پر غالب آسکتےہیں۔ یسوع نے اپنے جذبات کی پیروی نہیں کی، اور آپ کو بھی اپنے جذبات کی پیروی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جب حالات آپ پر جذباتی طور پر اَثر انداز ہوتے ہیں اُسی لمحہ ٹھہر جائیں اور جان لیں کہ یہ آپ کے لئے ایک موقع ہے اورخدا پر مکمل بھروسہ کرتے ہوئےآگے قدم بڑھائیں۔
یہ دُعا کریں:
اَے خداوند جب مجھے جذباتی آزمائشوں کا سامنا ہوتا ہے میں تجھ پربھروسہ کر سکتا/سکتی ہوں۔ یسوع میرانمونہ ہے،اور میں بھی اقرار کرتا /کرتی ہوں کہ ’’میری مرضی نہیں بلکہ تیری مرضی پوری ہو‘‘ کیونکہ تو جانتا ہے کہ میرے لئے کیا بہتر ہے ۔