…اُن سے مت ڈرو [خلوص دلی سے] خُداوند کو جو بزُرگ اور مُہِیب ہے یاد کرو(اپنی سوچوں میں بسا لو) اور [اُس سے ہمت لے کر] اپنے بھائیوں اور بیٹے بیٹیوں اور اپنی بِیویوں اور گھروں کے لِئے لڑو۔ نحمیاہ 14:4
اُوپرکی آیت (نحمیاہ 14:4) ہمارے سامنے نحمیاہ کو ایک مضبوط اورعقلمند راہنما کے طور پر پیش کرتی ہے۔ اُس نے نہ صرف خدُا کی تلاش کی اوراُس بھروسہ کیا بلکہ وہ یہ بھی جانتا تھا کہ لوگوں کو بھی تیار رہنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ خُداوند کی طاقت میں لڑیں۔
مَیں آج آپ کے سامنے نحمیاہ کے الفاظ کو دہرانا چاہتی ہوں: اپنے گھر کے لیے لڑیں! اپنے بچّوں کے لیے لڑیں! احساسِ جرم اورسزا سے آزاد زندگی گزارنے کے اپنے حق کے لیے لڑیں! خُدا کے فضل کے تحت جینے کے اپنے حق کے لیے لڑیں اور شریعت کے پابند نہ ہوں! خُوش رہنے کے اپنے حق کے لیے لڑیں! ان خوابوں کے لیے لڑیں جو خُدا نے آپ کے دِل میں ڈالے ہیں! جو آپ کے لیے اہم ہے اس کے لیے لڑیں! جیسا کہ پولس نے تیمتھیس کو بتایا، ہمیں اِیمان کی اچھّی کشتی لڑنے کی ضرورت ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مضبوطی سے تھامے رہنا، ہمت نہ ہارنا، اور سب سے بڑھ کر جو آپ کرسکتے ہیں وہ کریں یعنی خُدا پر بھروسہ کریں کیونکہ وہ آپ کے لیے اور آپ کے ساتھ لڑرہا ہے۔
خُدا نے جو کچھ آپ کے لئے رکھا ہوا ہے اس سے کم کسی بھی چیز پر تصفیہ کرنے سے انکار کریں، اور شُکر گزار ہوں کہ جب خُدا آپ کے ساتھ ہے، آپ کسی بھی صورت میں لڑائی نہیں ہار سکتے۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ، مَیں شُکر گزار ہوں کہ میری زندگی میں جو اہم ہے اس کے لیے لڑنے کے لیے تُو نے مجھے طاقت اور ہمت عطا کی ہے۔ چاہے مخالفت کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو، مَیں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/ کرتی ہوں کہ تُو مسیح یسوع میں مجھے فتح بخشے گا۔