ہِمّت باندھو اور حَوصلہ رکھّو اور اسُور کے بادشاہ اور اُس کے ساتھ کے سارے انبوہ کے سبب سے نہ ڈرو نہ ہِراسان ہو کیونکہ وہ جو ہمارے ساتھ ہے اُس سے بڑا ہے [وہ سب] جو اُس کے ساتھ ہے۔ 2 تواریخ 2:32
جب ہم مسائل میں گھرے ہوں تو ہمیں اطمینان اور اعتماد کا رویہ اپنانا چاہیے۔ ہمیں اپنے ماضی کی ناکامیوں، اپنی موجودہ مشکلات، یا اپنے مستقبل کے خوف کی طرف نہیں بلکہ خُداوند کی طرف دیکھنا چاہیے۔ اُس کی حکمت، قوّت اور طاقت کے لیے شُکر گزار ہونا چاہیے۔ ہمیں اپنے آپ کو یہ بارورکروانا چاہیے کہ ہمیں خواہ کتنی ہی پریشانیوں کا سامنا کیوں نہ ہو، جو ہمارے ساتھ ہے وہ ہماری مخالفت کرنے والوں سے بڑا ہے۔
اگر ہم خود پر یا دوسرے لوگوں پرپورا اور مکمل انحصار کرتے ہیں تو ہم خود کو ناکامی اور مایوسی کے لیے تیار کرتے ہیں۔ کسی بھی صورت حال میں سب سے بہترین کام جو ہم کرسکتے ہیں وہ ہے خُدا پر بھروسہ کرنا۔ لوگوں کی وجہ سے ہمیں ناکامی بھی ہوسکتی ہے اور وہ ہمیں مایوس بھی کرسکتے ہیں لیکن ہمیں خُدا کا شُکر اَدا کرنا چاہیے کہ وہ ہمیں کبھی نہ ترک کرے گا اور نہ ہی ناکام ہونے دے گا۔
شُکرگزاری کی دُعا
مَیں شُکر گزار ہوں، اَے باپ کہ تُو مجھے کبھی ناکام نہیں ہونےدے گا اور نہ ہی مجھے ترک کرے گا۔ میری زندگی کے رشتوں کے لیے تیرا شُکر ہو لیکن یہ یاد رکھنے میں میری مدد کر کہ کسی بھی شخص کے پاس مدد کے لیے جانے سے پہلے مَیں تیرے پاس آؤں۔ تُو میری مدد اور طاقت کا اولین ذریعہ ہے۔