خُدا نے جو خواب آپ کو دکھائے ہیں اُن کو پورا ہوتے ہوئے دیکھنا

خُدا نے جو خواب آپ کو دکھائے ہیں اُن کو پورا ہوتے ہوئے دیکھنا

…چیونٹی کے پاس جا…جو باوجودیکہ اِس کے کہ نہ کوئی سردارنہ ناظر نہ حاکم ہے۔ گرمی کے موسم میں اپنی خوراک مہیا کرتی ہے اور فصل کٹنے کے وقت اپنی خورش جمع کرتی ہے۔ امثال ۶ : ۶۔۸

خُدا اپنے بچوں کو زندگی میں بڑے خواب دِکھاتا ہے تاکہ اُن کو پورا کریں۔ اُن خوابوں کے پورا ہونے کے لئے ہمیں شخصی ترقی کرنے کی ضرورت ہے اور اِس کے لئے ہمیں خدا کے ساتھ تعاون کرنا اور تربیت کے عمل سے گزرنا ہے۔ اس عمل میں وقت،قوتِ ارادی اور سخت محنت درکار ہے۔

آج کے دور میں ہم سہولیات کےعادی ہو چکے ہیں۔ ہم برتن اور کپڑے دھونے اورسُکھانے کے لئے خود کار مشینیں استعمال کرتے ہیں۔ بس بٹن دباتے ہی یہ مشینیں کام پر لگ جاتی ہیں۔ لیکن خد اکی بادشاہی میں کچھ بھی خود بخود نہیں ہوجاتا۔ آپ اُس کے منصوبوں اورمقاصد کو مخصوص صلاحیتوں کئے بغیر پورا نہیں کرسکتے۔

اِمثال کی کتاب میں ہم چیونٹی کے بارے میں پڑھتے ہیں۔ وہ قوتِ اِرادی کے بَل بوتے پر اپنے چھوٹے وجود کے باوجود بڑا کام کرتی ہیں اورہم اُن سے ایک بڑا سبق سیکھ سکتے ہیں:ہمیں بھی اُن کی مانند کام کے لئے تیار اور نظم و ضبط کے تابع رہنا ہے۔

جب مسیح کے لئے زندگی بسر کرنے کے لئے آپ اپنے اندراس قسم کے محرکات اور نظم و ضبط کو پیدا کریں گے تو آپ خدا کی مرضی کے مطابق ڈھل جائیں گےاوراِسی دوران دوسروں کو مسیح تک لے کر آئیں گے۔ پس آگے بڑھتے جائیں،اپنی قوتِ ارادی کو بڑھائیں اور اپنے خوابوں کوپورا ہوتے ہوئے دیکھیں!


یہ دُعا کریں:

اَے خُداوند میں وہ بننا چاہتا/چاہتی ہوں جس کے لئے تو نے مجھے تخلیق کیا ہے اوران خوابوں کو پورا کرنا چاہتا/چاہتی ہوں جو تو نے میرے دل میں رکھے ہیں۔ میری مدد کر کہ میں تجھ پراپنی نظریں جمائے رکھوں اور مسیح میں بڑھنے کے لئے وقت، قوتِ ارادی اورسخت محنت سے کام لوں اور ان منصوبوں کے مطابق زندگی گزاروں جو تو میرے لئے رکھتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon