جہاں وہ لے جائے

…یسوع نے شمعون پطرس سے کہا اَے شمعون یُوحنّا کے بیٹے کیا تو اِن سےزیادہ مجھ سے مُحبّت رکھتا ہے [دوسرے بھی مجھ سےمحبت رکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ منطقی طور پر، روحانی طور پر …، جیسے کوئی باپ سے محبت رکھتاہے] ؟ اُس نے اُس  سے کہا ہاں خُداوند تو تو جانتا ہی ہے کہ میں تجھے عزیز رکھتا ہوں..  . (یُوحنّا ۲۱ : ۱۵)

آج کی آیت میں  ہم دیکھتے ہیں کہ یسوع نے پطرس سے پوچھا، ’’کیا تو مجھ سے مُحبّت رکھتا ہے؟‘‘دراصل یسوع نے مزید دوبار یہ سوال  پطرس سے پوچھا۔ چونکہ خُداوند یسوع نے تین بارپطرس سے یہ سوال پوچھا اس لئے وہ دلگیر ہوگیا اور کہا، ’’ہاں خُداوند تو تو جانتا ہی ہے کہ میں تجھے عزیز رکھتا ہوں۔‘‘

پھر یوحنا ۲۱: ۱۸ میں ہمیں خُداوند یسوع کے پطرس سے باربار یہ سوال یعنی کیا وہ اس سے محبت رکھتا ہے پوچھنے کی وجہ معلوم ہوتی ہے: ’’میں تجھ سے سچ کہتا ہوں کہ جب توجوان تھا تو آپ ہی اپنی کمرباندھتا تھا اور جہاں چاہتا تھا پھرتا تھا مگرجب تو بوڑھا ہوگا تو اپنے ہاتھ لمبے کرے گا اور دوسرا شخص تیری کمر باندھے گا اور جہاں تو نہ چاہے گا وہاں تجھےلے جائے گا۔‘‘

خُدا نے مجھے اس حوالہ کے وسیلہ سے چیلنج کیا کیونکہ میرے اپنے منصوبے تھے اور میں اپنے ٹھہرائے ہوئے راستے پرچل رہی تھی۔ اگر ہم واقعی خُدا کی کامل مرضی چاہتے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ وہ ہمیں ایسے کام کرنے کے لئے کہے جو ہم کرنا نہیں چاہتے۔اگرہم واقعی اُس سے مُحبّت رکھتے ہیں تو ہم اُس کی مرضی کو بجا لانے کے لئے تیارہوں گےاور اُس کی راہوں پرچلیں گے۔

جو کچھ خُداوند یسوع نے یُوحنّا ۲۱ : ۱۸ میں کہا میرا اِیمان ہے وہ اس کے وسیلہ سے ہم پر یہ ظاہر کرناچاہتا ہے کہ پہلے ہم مسیح میں جوان اورکم بالغ تھےاوراپنی مرضی پر چلتے تھے ۔ مسیح میں بچّوں کی حیثیت سے ہم جو چاہتے تھے وہ کرتے تھے، لیکن اب ہم بالغ ہوچکے ہیں اور اِس لئے ہمیں اپنے ہاتھ بڑھاکر کراپنے آپ کو خُدا کے سُپرد کردینا چاہیے۔ جہاں وہ ہمیں لے جانا چاہتا ہے ہمیں اُس کے پیچھے جانے کے لئے رضامند ہونا چاہیے

آئیں اُس کےپیچھے جانے میں جلدی کریں، جہاں وہ ہماری راھنمائی کرے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: کیا آج آپ خُدا کو اَبدی ’’ہاں‘‘ کہیں گے، اگرچہ آپ نہیں جانتے کہ وہ آپ کو کہاں لے جائے گا؟

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon