حال کی شخصیت بن کر جئیں

حال کی شخصیت بن کر جئیں

بلکہ صرف یہ کرتا ہوں (میری یہ آرزو ہے) کہ جو چیزیں پیچھے رہ گئیں ہیں اُن کو بھول کر آگے کی چیزوں کی طرف بڑھا ہوا۔ نشان کی طرف دوڑا ہوا جاتا ہوں تاکہ اُس انعام (سب سے بڑے اور آسمانی انعام) کو حاصل کروں جس کے لئے خُدا نے مجھے مسیح یسوع میں اُوپر بلایا ہے۔  فلپیوں 3 : 13 – 14

ماضی کی باتوں پر پچھتانا ہماری خوشی اور اطمینان کو ختم کرنے کا بنیادی اور سب بڑا سبب  ہے۔  چاہے کوئی غلطی بیس سال پہلے ہوئی ہو یا پھر بیس منٹ پہلے ہوئی ہو اس کے بارے میں آپ کچھ نہیں کرسکتے سوائے اِس کے کہ اُس سے توبہ کریں، معافی حاصل کریں، ماضی کو بھول جائیں اور آگے بڑھیں۔ اگر آپ اپنی غلطیوں کو مٹانے کے لئے کچھ کرسکتے ہیں تو اپنے پورے زور میں ضرورایسا کریں۔ لیکن خلاصہ یہ ہے کہ آپ کو ہر حال میں ماضی کو بھولنا ہے تاکہ مستقبل کو تھام لیں۔

پولس کی طرح ہم سب کاملیت کی راہ پر گامزن ہیں لیکن ہم میں سے کوئی بھی ابھی منزل تک نہیں پہنچا۔ اگرچہ اُس نے مشکلات کو برداشت کیا لیکن مجھے یقین ہے کہ پولس  اپنی زندگی کے سفر اور خدمت سے لطف اندوز ہوتا ہوگا، ایسا کیوں تھا، اِس کی ایک وجہ اُس کا یہ "نشان” تھا۔ اس نے اپنی غلطیوں کو بھول جانا سیکھ لیا تھا اور ماضی کے پچھتاوے میں رہنے سے اِنکار کردیا تھا۔

ہمیشہ یہ یاد رکھیں پچھتاوا موجودہ  خوشی کو چُرا لیتا ہے! خُدا نے ہمیں بُلایا ہے کہ ہم حال میں اس کی نزدیکی کو حاصل کریں۔ جب ہم ماضی سے چمٹے رہتے ہیں تو ہم اپنے اِیمان کو ترک کردیتے اور بھروسہ کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور اپنا اطمینان اور خوشی کھو دیتے ہیں۔

آئیے آج ہی کے دن ایک فیصلہ کریں ۔۔۔۔ آج ہی وہ دِن ہوجس میں آپ یہ فیصلہ کریں کہ آپ مزید پچھتاوے میں زندگی بسر نہیں کریں گے۔ حال میں زندگی بسر کرنے والا شخص بن جائیں۔ حال میں جئیں۔ خُدا نے آپ کے لئے ابھی ایک منصوبہ بنایا ہوا ہے۔ آج ہی اُس پر بھروسہ کریں۔

خُدا وند آج کے لئے فضل، اطمینان اور خوشی بخشتا ہے۔ لیکن جو فضل وہ آج دیتا ہے وہ گزرے کل یا آنے والے کل کے لئے نہیں ہے۔ ہر روز نئی زندگی بسر کریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon