حقیقی ترقی

حقیقی ترقی

اَے پیارے! مَیں یہ دُعا کرتا ہُوں کہ جِس طرح (مجھے معلوم ہے) تُو رُوحانی ترقّی کر رہا ہے اُسی طرح تُو سب باتوں میں(تیرا بدن) ترقّی کرے اور تندرُست رہے۔  3 یُوحنّا 1 : 2

وہ شخص جس کے پاس صرف مال ودولت ہے وہ حقیقی معنوں میں خوشحال نہیں ہو سکتا؛ حقیقی خوشحالی اس سے کہیں زیادہ ہے۔ بائبل ترقی کے بارے میں واضح نقطہ نظر پیش کرتی ہے اور اسی طرح ہمارا نقطہ نظر بھی واضح ہونا چاہیے۔

ہمارے بدن کی ترقی کا مطلب ہے مضبوط اورصحت مند ہونا۔ اگرہم اس وقت جسمانی طور پر بیمار ہیں تو ہم دُعا کر کے خُدا سے اُمید کر سکتے ہیں کہ وہ ہماری مدد کرے گا۔ حقیقی ترقی میں ذہنی سکون اور اطمینان بھی شامل ہے۔ جب ہماری روحیں ترقی کرتی ہیں تو ہم اندر سے خوشحال ہوتے ہیں۔ ہم پُرسکون ہوتے ہیں؛ ہم خُوشی سے بھرے ہوتے ہیں؛ ہم کسی مقصد سے زندگی گزارتے ہیں؛ ہم روحانی طور پر بڑھ رہے ہوتے ہیں؛ ہمارا دوسروں کے ساتھ مضبوط اور مُحبّت بھرا تعلق ہوتا ہے۔

مسیح نے کہا تھا کہ وہ اس لیے آیا کہ ہم زندگی پائیں اور کثرت سے پائیں (دیکھیں یُوحنا 10 : 10)۔ خُدا کثرت کا خُدا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ ہم شُکرگزاری اور خُوشی سے معمور زندگیاں گزاریں۔


شُکرگزاری کی دُعا

میں شُکرگزار ہوں اَے باپ کہ تُو میرے جسم اور روح کو ترقی بخشتا ہے۔ میں تجھ سے آج صحت اور سکون کی دُعا کرتا/کرتی ہوں جس کا وعدہ تُونے اپنے کلام میں کیا ہے۔ شُکر کرتا/کرتی ہوں کہ میں تجھ میں مکمل ہوتا/ہوتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon