حقیقی شادمانی

حقیقی شادمانی

میَں نے تمکو سب باتیں کر کے دکھا دیں کہ  اِس طرح محنت کر کے کمزوروں کو سنبھالنا  اور خداوند یسوع کی باتیں یاد رکھنا  چاہیے کہ اُس نے خود کہا دینا لینے سے مُبارک ہے۔  (اعمال  ۲۰: ۳۵)

سالوں پہلے مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ خُدا  دُوسروں  کو  دینے کے معاملے میں اتنا سخت ہو سکتا ہے۔ اُس سے قبل میَں ایک خود غرض زندگی  گُذارتی تھی، ہر بات میں خود کو آگے رکھتی۔ میَں اپنے لئے خوشی تلاش کرنے کی مسلسل جدوجہد کرتی رہتی تھی ۔ لیکن میں نے ہمیشہ خود کو تھکا ہوا، دباؤ میںاور ناخوش پایا۔

تاہم، خدا نے مجھے حقیقی  شادمانی کے بارے میں چند باتیں سکھائیں۔ جب میَں نے پتہ چلا لیا کہ خوشی دوسروں کے ساتھ اچھا کام کرنے کا حاصل ہے، تو میَں  نے ایسا طرز ِزندگی اپنا لیا جس میں روزانہ کی بنیاد پر میَں دوسروں کی مدد کرنے کے طریقے تلاش کرنے لگی۔ بائبل، اعمال ۲۰: ۳۵ میں بتاتی ہے’’ میں نے تمکو سب باتیں کر کے دکھا دیں کہ  اِس طرح محنت کر کے کمزوروں کو سنبھالنا،اور خُداوند یسوع کی باتیں یاد رکھنا  چاہیے کہ اُس نے خود کہا  ’’دینا لینے سے مُبارک ہے’‘۔NIV

یہ ایک حیرت انگیز بات ہے کہ دینا لینے سے زیادہ خوشی بخشتا ہے؟ جس سطح پر ہم رہتے ہیں وہاں اِس کی کوئی گنجائش نظر نہیں آتی۔ ہم ایسی دنیا اور معاشرے میں رہتے ہیں  جو صرف لینے پر مائل ہے۔اکثر ہم ایسے لوگوں کو دیکھتے ہیں  جن کے پاس بہت کچھ ہے، اور سوچتے ہیں کہ یہ یقیناً بہت خوش ہونگے۔

لیکن حقیقی خوشی ایسی طرزِ زندگی میں ہوتی ہے جس میں  دوسروں کو دیا جاتا ہیں۔ اب اِس کا  ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ لاکھوں اور کروڑوں میں دیتے پھریں۔ خداچاہتا ہے کہ آپ صرف وہ کچھ دیں جو آپ کے پاس ہے۔

میں ایسا شخص بھی نہیں بننا چاہونگی  جو یہ کہے، ’’ میں کافی کچھ کر رہی ہوں، میں اِس سے مُطمین ہوں ’’۔ حقیقت میں یہ بات کبھی اطمینان نہیں بخش سکتی۔  ’’نہیں، میں اتنے زیادہ لوگوں کی مدد کرنا چاہتی ہوں جتنا مجھ سے ممکن ہو سکے۔

آج کسی کو تلاش کریں جس کو آپ دے سکیں۔ آپ کا انعام چاہے کتنا ہی چھوٹا یا بڑا کیوں نہ ہو ، چاہے وہ رقم، وقت یا حوصلہ افزائی ہو، آپ کے پاس جو کچھ ہے وہ دے دیں ۔اُس حقیقی شادمانی کا تجربہ کریں جو دینے سے ملتی ہے۔

یہ دُعا کریں:

اَے خُدا میں جانتی ہوں کہ حقیقی خوشی لینے سے نہیں بلکہ دینے سے ملتی ہے۔ میَں اپنی زندگی حقیقی شادمانی میں گُذارنا چاہتی ہوں  جِس کے لیے میں اپنی خود غرضی کو بھُلا کر ایسے لوگوں کی تلاش کروں جن کو میں کچھ دے سکوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon