حقیقی کامیابی کیا ہے؟

حقیقی کامیابی کیا ہے؟

اور اگر آدمی ساری دُنیا حاصِل کرے اور اپنی جان[خدا کی بادشاہی میں اپنی بابرکت زندگی] کا نُقصان اُٹھائے تو اُسے کیا فائِدہ ہو گا؟ یا آدمی اپنی جان کے بدلے کیا دے گا؟   متّی 26:16

دُنیا جسے کامیابی کی سیڑھی سمجھتی ہے وہ ہمارے نزدیک حقیقی  کامیابی کا  معیار نہیں ہے۔ ہماری  کامیابی یہ نہیں  ہے کہ  ہمیں نوکری میں ترقی، بڑا گھر، اچھّی گاڑی یا سماجی حلقوں میں شہرت ملے۔ شُکر ہے، حقیقی کامیابی اس سے کہیں زیادہ سادہ ہے… اور زیادہ مضبوط بھی ہے۔

حقیقی کامیابی یہ ہے کہ ہم خُدا اوراُس کے جی اُٹھنے کی قدرت کو جانیں۔ اور یہ بھی جانیں کہ وہ ہم سے غیر مشروط مُحبّت کرتا ہے اور ہم کو خُداوند یسوع کے وسیلہ سے قبول کرتا ہے جو خُدا کا پیارا بیٹا ہے اور جس نے ہمارے گناہوں کی قیمت اَدا کرنے کے لئے اپنی جان دے دی۔ حقیقی کامیابی خُدا اور اُس کے جلال کے لیے زندگی گزارنے میں پائی جاتی ہے۔ خُدا نے آپ کو جو صلاحیتیں اور وسائل عطا کیے ہیں ان کے اچھّے محافظ بنیں اور آپ کی کامیابی یقینی ہے کیونکہ وہ ہر قدم پر آپ کے ساتھ ہے۔

اپنی کامیابی کوماپنے  کے لئے آپ کو کبھی بھی اپنا موازنہ کسی اور کے ساتھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اپنی  یکتا حیثیت کو پہچانیں اوراُسے قبول کریں۔ آپ ایک کامیاب انسان ہیں!


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، تیرا شُکر ہو کہ حقیقی کامیابی دُنیا کی کسی چیز میں نہیں بلکہ تجھ میں پائی جاتی ہے۔ مَیں شُکر گزار ہوں کہ میرے پاس نجات کا تحفہ ہے اور تُو ہمیشہ میرے ساتھ ہے۔ جب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا/گی تومیں جانتا/جانتی ہوں کہ مجھے ضرور کامیابی ملے گی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon