حمد کی قربانی

حمد کی قربانی

پس ہم اِس کے وسیلہ سے حمد کی قربانی یعنی اُن ہونٹوں کا پھل جو اُس کے نام کا اِقرار کرتے ہیں خُدا کے لئے ہر وقت چڑھایا کریں۔ عبرانیوں 13 : 15

حمد ایک ایسا ذریعہ ہے جس کے وسیلہ سے ہم اپنی زندگیوں میں خُدا کی بھلائیوں پر غورکرسکتے ہیں، اُن کا شُکر اوراُن کا شمار کرسکتے ہیں۔ اور حمد ایک ایسا کام ہے جو ہم مسلسل کرسکتے ہیں۔ ہم اُس کی قدرت کے کاموں کے لئے،  اُن عجائب کے لئے جو اُس نے تخلیق کئے ہیں اور یہاں تک کے فضل کے ان کاموں کے لئے بھی جو ابھی وہ ہماری زندگی میں کرنے والا ہے ہم اُس کی حمد کرسکتے ہیں۔ وہ ہرروز ہماری ضرورتوں کو پورا کرتا ہے اور ہم اس کے لئے بھی اس کی تعریف کرسکتے ہیں۔

حمد کی قربانی کا مطلب ہے کہ اس وقت بھی حمد کرنا جب ہم ایسا کرنا نہیں چاہتے۔ اِیماندار کی حیثیت سے ہم مشکل اور اچھے دونوں قسم کے حالات میں خُدا کی بھلائی، رحم، مہربانی، فضل اور تحمل کے لئے خُدا کی حمد کرسکتے ہیں۔ جب ہم اپنی دعاؤں کے جواب کے منتظر ہوں تو ہم اس دوران مسلسل اُس کے نام کو تسلیم کرنے، اِقرار کرنے اور اُس کو جلال دینے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

فکر کرنا، پریشان ہونا یا وہ معاملات جو صرف خُدا کے سُپرد کرنے چاہیں اُن کو اپنے ہاتھوں میں لینا ہماری ذمہ داری نہیں ہے۔ اس کے بجائے ہماری ذمہ داری صرف یہ ہے کہ ہم اپنی فکریں اس پر ڈالنا (1 پطرس 5 : 7)،  اور جو کچھ اُس نے کیا ہے اور کررہا ہے اور ہمارے اِیمان کے مطابق جو کچھ وہ کرے گا اُس پر بھروسہ کرنا اور اُس کی حمد کرنا۔

یہاں تک کہ ایسے دنوں میں بھی حمد کرنا جب ایسا کرنا آسان نہ ہو ۔۔۔۔ جب ہمیں یہ نہیں پتہ چلتا کہ کیا کریں اور کس طرح سب کام ہوں گے ہم حمد کی قربانی چڑھا سکتے ہیں۔ اس سے خُداوند کو شادمانی ملتی ہے اور جب ہم اپنے حالات کے باوجود اُس پر بھروسہ کرتے ہیں تو اِس سے ہمارا اِیمان ترقی کرتا ہے۔


کاش فضل کے اُن عجائب کے لئے جو اُس نے ہمارے لئے کئے ہیں اس کی حمد کی قربانی ہمیشہ ہمارے لبوں پر رہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon