حَل نہ ہونے والے مسائل سے نمٹنا

حَل نہ ہونے والے مسائل سے نمٹنا

جہاں تک ہو سکے تُم اپنی طرف سے سب آدمِیوں کے ساتھ میل مِلاپ رکھّو۔   رُومِیوں  12 : 18

ہم سب ایسے وقت سے گزرتے ہیں جب ہم باقی دنوں سے زیادہ جذباتی محسوس کرتے ہیں۔ یہ بہت سی وجوہات کی بناء پر ہو سکتا ہے لیکن بعض اوقات ہم جذباتی ہو جاتے ہیں کیونکہ شاید ایک دن پہلے کوئی ایسی بات ہوئی جس سے ہم پریشان ہوگئے تھے لیکن ہم اس معاملہ کوحل نہیں کرسکے۔

مجھے یاد ہے ایک رات میں سو نہیں پا رہی تھی۔ آخر کار صبح پانچ بجے کے قریب میں نے خُدا سے پوچھا کہ میرے ساتھ کیا مسئلہ ہے۔ فوراً ہی مجھے یاد آیا کہ ایک دن پہلے میں کسی کے ساتھ بدتمیزی کے ساتھ پیش آئی تھی۔ اورنہ میں نے ان سے معافی مانگی اور نہ ہی خُدا سے درخواست  کی کہ وہ مجھے معاف کرے بلکہ میں اپنے کاموں میں مگن ہوگئی تھی۔ ظاہر ہے، میرا طرزِعمل میری رُوح کو پریشان کر رہا تھا۔ جیسے ہی میں نے خُدا سے معافی مانگی اوراُس شخص سے معافی مانگنے کا فیصلہ کیا، مجھے نیند آگئی۔

اگر آپ غیر معمولی طور پر اُداسی محسوس کرتے ہیں یا آپ کو ایسا لگتا ہے کہ ایک بھاری بوجھ آپ کے اُوپر ہے تو خُدا سے پوچھیں کہ کیا مسئلہ ہے۔ اور جب وہ آپ کو دکھاتا ہے تو شُکر گزار ہوں کہ آپ کو صورتحال کو درست کرنے کا موقع ملا ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

میں تیرا شُکریہ ادا کرتا/کرتی ہوں اَے باپ کہ تُو چاہتا ہے کہ مِیں اطمینان سے زندگی بسر کروں۔ اگر کوئی ایسےمسائل ہیں جنھیں مجھے حل کرنا چاہیے تو مِیں تجھ سے درخواست کرتا/کرتی ہوں کہ ان کو مجھ پر ظاہر کراور مجھے ان کو حل کرنے کی طاقت اور حکمت عطا کر۔ میں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو ہر قدم پر میرے ساتھ رہے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon