کہ ہمارے خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کا خُدا جو جلال کا باپ ہے تُمہیں اپنی پہچان میں حِکمت اور مُکاشفہ کی رُوح بخشے۔ اور تُمہارے دِل کی آنکھیں رَوشن ہو جائیں تاکہ تُم کو معلُوم ہو کہ اُس کے بُلانے سے کَیسی کُچھ اُمّید ہے اور اُس کی مِیراث کے جلال کی دَولت مُقدّسوں میں کَیسی کُچھ ہے۔ اور ہم اِیمان لانے والوں کے لِئے اُس کی بڑی قُدرت کیا ہی بے حد ہے۔ اُس کی بڑی قُوّت کی تاثِیر کے مُوافِق۔ اِفِسیوں 1: 17-19
زندگی میں منفی حالات پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے، بائبل ہمیں "اپنے دِل کی آنکھوں” سے مسیح میں اچھّی باتوں کی طرف نظر کرنا سیکھاتی ہے۔ افسیوں 17:1-19 کہتی ہے کہ حکمت اور مکاشفہ کی رُوح اہم ہے لہذا ہم:
- خُدا کی معرفت حاصل کریں، یا خود خُدا کو جانیں۔ یہ تعلیم کے ذریعے حاصل کردہ علم نہیں بلکہ مُکاشفہ ہے۔
- اپنے بلائے جانے کی اُمید، خُدا کا اَبدی منصوبہ اور اُس میں اپنے کردار کو جانیں۔ ہم شُکر گزار ہو سکتے ہیں کہ خُدا نے ہمیں اپنے بیٹے اور بیٹیاں بننے کے لیے بلایا ہے، اور یوں، ہمارے پاس میراث ہے۔
- جان لیں کہ خُدا کی قدرت کے مکاشفہ کا علم ہمارے پاس موجود ہے۔ ہم اُس کی قدرت کی عظمت کی وجہ سے کچھ بھی کر سکتے ہیں جو خُدا ہم سے کرنے کو کہتا ہے۔
آج ہی شُکر اَدا کریں کہ آپ خُدا کو جان سکتے ہیں، اُمید رکھ سکتے ہیں، اور اُس کی قدرت میں رہ سکتے ہیں!
شُکرگزاری کی دُعا
مَیں شُکر گزار ہوں اَے باپ کہ تُو نے مجھے مسیح یسوع میں اُمید دی ہے۔ آج، مَیں اپنی زندگی کی اچھّی چیزوں پر توجہ دوں گا/گی اور تیری آواز سُنوں گا/گی۔ تیرا شُکر ہے کہ تو نے اپنے کلام اور رُوح الّقدس کی حکمت اور مُکاشفہ سے میری قیادت اور راہنمائی کی۔