حکمت کیسے حاصل کریں

تم میری ملامت کو سُن کر بازآوٗ(توبہ کرو) ۔ دیکھو! میں [حکمت] اپنی رُوح تم پر اُنڈیلوں گی۔ میں تم کو اپنی باتیں بتاوٗں گی۔                            (امثال ۱ : ۲۳)

جب خُدا ہم سے بات کرتا ہے تو ہمیں اُس کی راھنمائی کی پیروی کرنےاور دُعا کرنے کی ضرورت ہے۔ فرمانبرداری کبھی کبھار نہیں ہونی چاہیے؛ یہ ہمارا طرزِ زندگی ہونا چاہیے۔ ان لوگوں میں جو ہرروزخُدا کی فرمانبرداری کرتے ہیں اور جو صرف مصیبت کے وقت فرمانبرداری کرتے ہیں بہت فرق ہے۔ بے شک خُدا لوگوں پر ظاہرکرتا ہے کہ کس طرح مصیبت سے بچا جائے لیکن وہ اُن پر کثرت سے برکت برساتا ہے جو پورے دِل سے اس کےساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرتے ہیں اور اُس کی فرمانبرداری کرنااپنی عادت بنا لیتے ہیں۔ خُدا کی فرمانبرداری حقیقی اطمینان کا راستہ ہے۔

بہت سے لوگ بڑے معاملات میں خُدا کی فرمانبرداری کرتے ہیں لیکن وہ اِس بات سے واقف نہیں کہ چھوٹی باتوں میں اُس کی فرمانبرداری کرنےسے اُن کی زندگیوں میں خُدا کے بنائے ہوئے منصوبہ میں بہت فرق پڑتا ہے۔ بائبل صاف صاف بتاتی ہے کہ اگر ہم تھوڑےمیں دیانتدار نہیں ہوں گے تو ہمیں بڑی باتوں کا مختار نہیں بنایا جائے گا (دیکھیں لوقا ۱۹ : ۱۷)۔ خُدا بڑی ذمہ داریوں کے لئے ہم پر بھروسہ نہیں کرے گا اگر ہم تھوڑے میں جو اُس نے ہم سے کرنے کے لئے کہا ہے دیانتدار نہیں ہوں گے۔

میں آپ کو پُرزور نصیحت کرتی ہوں کہ چھوٹی باتوں میں بھی خُدا کی فرمانبرداری کریں۔ سولویں صدی میں ایک راہب تھا جس کا نام بھائی لارنس تھا اور اس کی وجہٗ شہرت یہ تھی کہ وہ خُدا کے ساتھ چلتا ہے۔ اُس نے کہا کہ وہ خُدا کی فرمانبرداری میں زمین سے لکڑی کا ایک چھوٹا ٹکڑا بھی اُٹھانے میں خوشی محسوس کرتا ہے کیونکہ وہ خُدا سے پیار کرتا ہے۔

آج کی آیت میں خُدا فرماتا ہے کہ وہ اپنا کلام ہم پر نازل کرے گا اگر ہم اُس کی تنبیہ کی آواز کو سُنیں گے ۔اگر ہم اُس کی راھنمائی میں چلیں اوراُس کی ہرچھوٹی سے چھوٹی بات ماننے کےلئے تیار ہوجائیں گے تووہ اپنی حکمت ہمیں بخشتے گا اور ہم تصور سے بھی زیادہ مکاشفات حاصل کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:

اگرآپ تھوڑے میں دیانتدار ہیں تو خُدا آپ کو بڑی باتوں کا مختار بنائے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon