
اور چونکہ اِس توفیق کے موافق جو ہم کو دی گئی ہمیں طرح طرح کی نعمتیں ( قابلیتیں، صلاحیتیں، خوبیاں) ملیں اِس لئے… رومیوں 12 : 6
خُدا نے جس اندازہ کے مطابق ہمارے اندر اِیمان رکھا ہے وہ ہمارے اعتماد کو بڑھانے اور ڈر پر فتح پانے کے لئے بہت ضروری ہے۔ جب آپ اپنی کمزوریوں کی بجائے اپنی صلاحیت پر غور کرتے ہیں توآپ خُدا کو کام کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں کیونکہ آپ کا اِیمان یہ ہے کہ اس کے پاس آپ کے لئے ایک منصوبہ ہے۔
اگرچہ لوگ یہ کہتےہیں کہ "آپ ہر وہ کام کرسکتے ہیں جس کا آپ اِرادہ کرلیں یا اپنے دِل میں ٹھان لیں،” لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں اور آپ … اپنی طاقت میں … کچھ بھی نہیں کرسکتے۔ اور ہم جو کچھ یا سب کچھ جو دوسرے لوگوں کو کرتا ہوا دیکھتے ہیں وہ نہیں کرسکتے۔ لیکن ہم وہ سب کرسکتے ہیں جو خُدا نے ہمیں کرنے کے لئے بلُایا ہے۔ اور ہم وہ بن سکتے ہیں جو خُدا کہتا ہے کہ ہمیں ہونا چاہیے۔
ہم میں سے ہر ایک نعمتوں، صلاحیتوں، زور اور قابلیتوں سے بھرا ہوا ہے۔ اگر ہم خُدا کے ساتھ مِل کر کام کریں گےاور اپنی خوبیوں کو پہچانیں گے اور جو کچھ خُدا نے ہمیں دیا ہے اس سے مطمئین ہوں گے تو ہم جان لیں گے کہ ہمارے اندر کتنا زور ہے۔ پاک رُوح ہمیں اُس فضل کے موافق نعمتیں اور توڑے بانٹتا ہے جو اُن کو سنبھلالنے کے لئے ہم سے ہر ایک پر ہوا ہے۔ اگر آپ زندگی میں بُلندیوں پر جانا چاہتے ہیں اورجو کچھ خُدا نے آپ کو دیا ہے اُس کا بھرپور فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں تو اپنی خوبیوں پر غور کریں ۔۔۔۔ اپنی تخلیق پر غور کریں ۔۔۔۔ اپنی کمزوریوں پر نہیں۔
اگر خُدا نے آپ کو کسی کام کے لئے بلایا ہے تو آپ خوشی سے وہ کام کریں گے، ہر قسم کی مخالفت کے باوجود۔