
… جو قدوس اوربرحق ہے اورداوٗد کی کنُجی رکھتا ہے جس کے کھولے ہوئے کو کوئی بند نہیں کر تا اور بند کئے ہوئے کو کوئی کھولتا نہیں وہ یہ فرماتا ہے۔مکاشفہ ۳ : ۷
ہماری زندگی میں بہت سے ایسے نازک وقت آتے ہیں جب ہمیں صاف طور پر خدا کی آواز کو سُننےاور پہچاننے کی ضرورت ہوتی ہے۔ خدا کی آواز اور اپنے جذباتی دلائل کی آواز میں تمیز کرنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا۔ لیکن میں نے تجربہ سے سیکھا ہے کہ بعض اوقات خُدا برکات(مواقعوں) کے دروازے کھولتا ہے جو کوئی بھی بند نہیں کر سکتا اوروہ دروازوں کو بند کر دیتا ہے جو کوئی بھی کھول نہیں سکتا۔
بہت سال تک میں کوشش کرتی رہی کہ اپنی خواہش کے مطابق اپنے کاموں کو پورا کروں۔ نتیجہ پریشانی اور نااُمیدی کی صورت میں نکلا۔ اور میں نے جانا کہ جب ہم خدا پر تکیہ کرتے،اس کی تلا ش کرتے اور اس کے کامل وقت کا انتظار کرتے ہیں تووہ ہمیں مقبولیت بخشتا ہے۔ وہ ہر قدم پر ہماری رہنمائی کرتا ہے۔اگرآپ اچانک کوئی قدم غلط سمت میں اُٹھا لیتے ہیں تووہ آپ کو بہت آگے جانے سے پہلے ہی روک لے گا۔
خبردار رہیں کیونکہ اس کے خیال ہمارے خیالوں سے بہت بُلند ہیں۔ وہ شروع سے آخر تک سب کچھ جانتا ہے۔اُس کے تمام راستے درست اور یقینی ہیں۔ وہ جانتا ہے کہ آپ کی زندگی میں کون سا کام ضروری ہے اوروہ اس کو پایہٗ تکمیل تک پہنچائےگا۔ اس کی آواز سنیں اور آپ دھوکہ نہیں کھائیں گے۔
یہ دُعا کریں:
اَے خدا میں تجھ پر بھروسہ کرتا/کرتی ہوں کہ تو میرے لئے صیح دروازے کھولے گا اور غلط دروازوں کو بند کر دے گا۔ یہاں تک کہ جب مجھے معلوم نہ ہو کہ کیا کرنا ہے،میرا بھروسہ ہے کہ تو مجھ سے کلام کرے گا تاکہ تیری پیروی کروں۔