خداکے سامنے خاموشی

خداکے سامنے خاموشی

خاموش ہو جاوٗ اور جان(پہچان لواور سمجھ جاوٗ) لو کہ میں خداہوں۔ میں قوموں کے درمیان سر بلند ہوں گا!میں ساری زمین پر سر بلند ہوں گا! زبور ۴۶: ۱۰

اِس دنیا میں سیکھنے کی بہت سی اہم باتوں میں سے ایک خاموشی بھی ہے کہ آج کی دنیا میں ہم کیسے خاموش رہیں۔

میرا ایمان ہے کہ ہم میں بہت سے لوگوں کےخالی پن اور پریشانی و دباو کا سبب یہ ہے کہ ہم نے خاموش رہنا نہیں سیکھا۔ جب ہم خداوند کے ساتھ وقت گزارتے ہیں تو اس وقت نہ صرف ہم اس کی پہچان حاصل کرتے ہیں بلکہ ساتھ ہی ساتھ اس کی دھیمی اور ہلکی آواز کوسننا بھی سیکھتے ہیں جس کے ذریعے وہ ہماری راہوں کی راہنمائی کرتا ہے۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم باطن میں خاموش رہنا سیکھیں اور اِس پرسکون حالت میں قائم رہیں تاکہ ہمیشہ اس کی آواز کو سننے کے لئے تیار رہیں۔آج زیادہ تر لوگ مصروفیت کا شکار ہیں کیونکہ ان کے ذہن آرام کرنا اور دل پُرسکون رہنا نہیں جانتے ۔

اگر ہم تھوڑا سا ٹھہرجائیں اور اپنے ذہنوں کو پرسکون کریں تو پاک روح کی تحریک کو جان کراطمینان حاصل کر سکتے ہیں، اور فرمانبرداری کے وسیلہ سے ہم فوراً آگے قدم بڑھا سکتے ہیں۔ یہ سادہ اور غیر پیچیدہ بات ہے کہ جب تک ہم خد اکے حضور خاموش رہیں گے پرسکون، شادمان،خالی پن اورٹھوکر کھانے سے بچیں رہیں گے۔

یہ دُعا کریں:

اَے خداوند، میں مانتا ہوں کہ تو ہی واحد خدا ہے۔ میں جانتا/جانتی ہوں کہ تیرے حضور خاموشی بہت ضروری ہے، پس میری مدد فرما تاکہ باطن میں پرسکون اور پر مطمین رہنا سیکھوں اور ہمیشہ تیری آواز سننے کے لئے تیار رہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon