خدا آپ کی راہنمائی کریگا۔

خدا آپ کی راہنمائی کریگا۔

’’انسان کی روشیں خداوند کی طرف سے قائم ہیں اور وہ اُس کی راہ سے خوش ہے ۔‘‘(زبور ۳۷: ۲۳)

مسیح زندگی کو سفر سے تشبیہ دی جا سکتی ہے۔ پاک روح ہمارا رہنما ہے…وہ ہر رو ز ہماری رہبری کرتا ہے۔ وہ ہرچیز کی  طرف رہنمائی کرتا ہے جو ہماری زندگی کے لئے بہترین ہے۔کامیاب اور  تسلی بخش سفر کے لئے اس کے پیچھے چلنا ضروری ہے۔

لیکن خدا کے پیچھے چلنے کا کیا مطلب ہے؟اصل میں اس کا مطلب اس کی فرمانبرداری کرنا، اس کی رہنمائی کو قبول کرنا ،ا ور اس کی بات ماننا ہے۔

بہت دفعہ ہم خدا سے بھی آگے بڑھ جاتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ یا تو ہم اپنی حکمت پر بھروسہ کرتے ہیں یا بے صبر ہو جاتے ہیں اور اسی لئے کوئی نہ کوئی غلط موڑ لے لیتے ہیں اورہمیں لگتا ہے کہ ہمارا چنا ہوا راستہ  کم وقت میں  ہمیں منزل پر پہنچا دے گا۔اس سے یہ مسئلہ پیدا ہوتا ہے کہ جب ہمیں یہ احساس ہو جاتا ہے کہ ہم غلط راستے پر چل رہے ہیں تو ہمیں دوبارہ اس مقام پر پہنچنے کے لئے پورا راستہ طے کرنا پڑتا ہے جہاں سے ہم بھٹکے تھے۔

خوشخبری یہ ہے کہ خدا وہاں ٹھہرا رہتا ہے تاکہ وہیں سے دوبارہ درست راستے تک ہماری رہنمائی کرے۔

خدا نے ہمارے ہر سفر کی مکمل تیاری کر رکھی ہے ۔ ہمیں یہ سمجھنا ہے کہ وہ ہم سے محبت کرتا ہے ، وہ بھلا اور پاک ہے اور ہم اس پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔

ہم اس کی درست رہنمائی پر بھروسہ کر سکتے ہیں ۔اور جب کبھی ہم بھٹک جائیں اس وقت ہمیں اس کی سرزنش پر بھروسہ کرتے ہوئے اس کی رہنمائی میں واپس ٹھیک راہ پر آنا ہے۔ہمیں اپنی زندگی کے لئے ا س پر بھروسہ کرنا ہے۔

پاک رو ح کی رہنمائی میں چلیں، کیونکہ وہ راہ سے واقف ہے اور ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے گا۔اعتقاد رکھیں کہ وہ ہر اچھی چیز تک آپ کی رہنمائی کرے گا۔اس نے آپ کی پیدائش سے پیشتر ہی آپ کے لئے منصوبہ تیار کر رکھا تھا۔ سفر میں شادمان ہوں۔

یہ دُعا کریں

خدا تیرے کلام میں لکھا ہے کہ تو   صادق کے راہ  کی رہنمائی کرتا ہے۔میں اپنے سفر میں تجھ پر بھروسہ کرتا/کرتی ہوں۔میں جانتا/جانتی ہوں کہ میں جب بھی بھٹک جاوٗں گا/گی تو وہاں موجود ہوگا تا کہ پھر سے اسی راہ پر چلنے میں میری رہنمائی کرے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon