…بلکہ سب کے سب ایک دوسرے کی خدمت کے لئے فروتنی سے کمربستہ رہو اِس لئے کہ خدا مغرورں کا مقابلہ کرتا ہے اور فروتنوں کو توفیق بخشتا ہے۔ ۱ پطرس ۵: ۵
پہلا پطرس ۵ : ۵ میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ خُدا مغروروں کا مقابلہ کرتا ہے…لیکن فروتنوں کو توفیق بخشتا ہے۔ اور جو بھی یہ سوچتا ہے کہ وہ خود ساختہ مرد یا عورت ہے اُس پر سخت حقیقت آشکار ہونے والی ہے کیونکہ یسوع نے کہا…مجھ سےجُدا ہوکر (میرے ساتھ ضروری تعلق کو توڑ کر) تم کچھ نہیں کرسکتے(یوحنا ۱۵ : ۵)۔
جب ہم فخرمیں زندگی بسر کرتے ہیں، خدا کی مدد کے بغیر کامیابی حاصل کرنے کو کوشش کرتے ہیں، تو ہم ابلیس کے بہت سے حملوں کی زد میں ہوتے ہیں۔ لیکن فروتنی ایک سپر کی طرح ہے جس کے وسیلہ سے ہم خدا کی مدد کو حاصل کرسکتے ہیں۔ جب آپ یہ کہتے اوراپنے آپ کو اس کے سامنے فروتن کرتے ہیں کہ’’اے خدا میں نہیں جانتا/جانتی کہ کیا کروں اور میں تجھ پر بھروسہ کرتا/کرتی ہوں‘‘ خداآپ کی مدد کرے گا۔
جب تک ہم اُس پر تکیہ کرنا نہیں سیکھتے خداہمیں کسی بھی کام میں کامیاب نہیں ہونے دے گا ۔ لیکن جب ہم خد اکے قوی ہاتھ کے نیچے فروتنی سے رہتے ہیں،تو مناسب وقت پر وہ ہمیں سرفراز کرے گا(دیکھیں ۱ پطرس ۵ : ۶)۔ مناسب وقت خدا کا وقت ہے۔۔۔ جس کے بارے میں خدا جانتا ہے نہ کہ ہمارے اندازے کے مطابق۔ جتنا جلد ہم اس کو سمجھیں اور قبول کریں گے اتنا ہی جلد خدا اپنے منصوبے کو ہماری زندگی میں پوراکرے گا۔
یہ دُعا کریں:
اَے خُدا میں تیرے سامنے فروتنی اختیار کرتا/کرتی ہوں یہ جانتے ہوئے کہ تو مجھے وقت پر سربُلند کرےگا۔ میں خود سے کامیابی حاصل نہیں کرسکتا/سکتی۔ مجھے تیری مدد کی ضرورت ہے۔