خدا قابل لائق) اوریکساں) ہے

خدا قابل لائق) اوریکساں) ہے

یسوع مسیح آج اور کل بلکہ اِبد تک یکساں ہے۔ عبرانیوں ۱۳: ۸

میرے شوہر ڈیو شانتی اور مستقل مزاجی کے ساتھ زندگی بسر کرنے کی عظیم مثال ہیں۔ ان کو دیکھ کر مجھے چٹان کا خیال آتا ہے یہ وہ تشبیہ ہے جو یسوع مسیح کے لئے بھی استعمال کی گئی ہے۔

آپ دیکھیں یسوع مسیح مضبوط چٹان کی مانند ہے جو لاتبدیل ہے۔ عبرانیوں کا مصنف کہتا ہے کہ وہ کل اور آج بلکہ ابد تک یکسا ں ہے۔

میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ڈیو کی مانند شادمان اور مستقل مزاج بنوں۔ لیکن میں اگر ایک دن میں بہت شادمان ہوتی تو اگلے ہی دن بہت پریشان۔ آخر کارمیں نے ڈیو کے مطمین رہنے کا راز جان ہی لیا: وہ لاتبدیل خدا پر بھروسہ کرتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ کچھ بھی کیوں نہ ہو خدا ہمیشہ یکساں رہے گا۔

بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ خداوند ہمارا خدا جو ہمارے ساتھ ہے وہ قادر ہے (دیکھیں صفنیاہ ۳ : ۱۷)۔ وہ فتح حاصل کرنےاور ہماری مدد کرنے پرقادر ہے تاکہ ہم لاتبدیل کلام اور روح میں زندگی بسر کریں۔

ہمارا خدا سب کچھ کر سکتا ہے…اوروہ یکساں بھی ہے۔ کیوں نہ آج ہی اس پر بھروسہ کرنے کا آغاز کریں؟جب آپ یہ جان جائیں گے کہ حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوں خدا یکساں رہے گا اوراگر آپ اپنی زندگی کی بنیاد اس کی لاتبدیل فطرت پر رکھتے ہیں، تو آپ ہمیشہ اس اطمینان اور خوشی سے لطف اندوز ہوں گے جو وہ آ پ کو دینا چاہتا ہے، کیوں نہ آج ہی سے آغا ز کریں؟

یہ دُعا کریں:

اے خدا،تو قابل اور یکسا ں ہے! اس زندگی میں تو واحد قائم رہنے والی ہستی ہے۔میں جانتا/جانتی ہوں کہ کچھ بھی کیوں نہ ہو میں تجھ پراور تیری لاتبدیل فطرت پر بھروسہ کرسکتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon