اور جب تو دہنی یا بائیں طرف مڑےتو تیرے کان تیرے پیچھے سے یہ آواز سنیں گے کہ راہ یہی ہے اس پر چل۔ یسعیاہ ۳۰ : ۲۱
پاک روح ہمیشہ ہماری رہنمائی کرنا چاہتا ہے لیکن بعض اوقات ہم ’’بڑے‘‘معاملوں کی طرف غورکرتے رہتے ہیں اور یہ سمجھ نہیں پاتے کہ وہ ہر روز ہلکی دھیمی آواز میں اشارہ کرتا ہے۔
ایک دن میں اپنے گھرجارہی تھی اور میں چاہ رہی تھی کہیں رُک کر ایک کپ کافی کا پی لوں، اِسی وقت میرے دل میں گہراخیال آیا کہ اپنی ساتھی اسسٹینٹ کو فون کر کے پوچھ لوں کہ شاید اس کو بھی ایک کپ کافی کی طلب محسوس ہوتی ہو۔ جب میں نےاسے فون کرکے پوچھا تو اس نےمجھے جواب دیا کہ ’’ابھی میں کھڑی ہوئی سوچ ہی رہی تھی،کاش مجھے اس وقت ایک اچھی سی کافی مل جائے۔‘‘
غور کریں کہ خدا اس کے دل کی مراد کوپورا کرنا چاہتا تھا،اور وہ میرے وسیلہ سے کام کرنا چاہتا تھا۔ یہ بات مجھےکسی نے بلند آواز میں نہیں کہی، مجھے کوئی فرشتہ نظر نہیں آیا اور نہ ہی میں نے اس کے بارے میں کوئی رویا دیکھا۔ میرے باطن میں محض ایک احساس جاگا کہ مجھے اس کو کافی کے لئے پوچھنا چاہیے۔
اسی طرح خداآپ کی زندگی میں موجود لوگوں کو برکت دینا چاہتاہے ۔ میں آپ کو ابھارنا چاہتی ہوں کہ خدا کی آواز کے لئے حساس ہوجائیں۔اس کی ہلکی اور دھیمی آواز کو سنیں وہ آپ سے کلام کرے گا اور آپ کی رہنمائی کرے گا کی کس سمت جانا ہے۔
یہ دُعا کریں:
اَے پاک روح میں خاموش ہونے کا فیصلہ کرتا/کرتی ہوں تاکہ تیری دھیمی آواز کو سن سکوں۔ میری رہمنائی کر تاکہ میں دوسروں کے لئے باعثِ برکت بن سکوں۔