…خدا کی جو محبّت ہمارے خُداوند مسیح یسوع میں ہے اُس سے ہم کونہ موت جُدا کر سکے گی نہ زندگی….نہ قدرت نہ بُلندی نہ پستی نہ کوئی اور مخلوق۔ رومیوں ۸: ۳۹
استحصال کے معنیٰ ہیں کہ کسی چیز کو ’’غلط طریقہ سے استعمال کرنا،بے جا استعمال کرنا یا غلط استعمال سے اس کو نقصان پہنچانا‘‘۔استحصال کے اثرات تباہ کن اور دیرپا ہو سکتے ہیں۔ بہت سےلوگ کبھی اس سے شفا نہیں پاتے۔
استحصال کی بہت سی اقسام ہیں:جنسی،جذباتی،زبان(منہ) سے اورجسمانی۔ قسم کوئی بھی ہو اس کے نتائج ہمیشہ بُرے ہی ہوتے ہیں۔ اس کے سبب سے نہ صرف آپ کی اچھی کارکردگی متاثر ہوتی ہے بلکہ یہ آپ کوخدا کی محبت ،اس کی بادشاہی کی راستبازی، اطمینان اورخوشی کو حاصل کرنے سے بھی روکے گا۔
مجھے اس کا ذاتی تجربہ ہے کیونکہ مجھے اپنے سارے بچپن میں استحصال کا سامنا کرنا پڑا۔ خدا کا شکر ہو کہ اگرچہ مجھے استحصال کی بدترین صورت کا تجربہ ہے لیکن میں نے خدا کی عظیم محبت کو جان لیا ہے۔ خد اکی محبت کے باعث میرا ماضی میرے مستقبل پراثر انداز نہیں ہو سکتا۔
اگرآپ کو بھی استحصال کا سامنا رہا ہے تو آج یہ بات سمجھ لیں کہ خدا آپ سے پیار کرتا ہے۔ کوئی بھی چیز آپ کو اس کی محبت سے جُدا نہیں کر سکتی۔ اس نے راہ تیار کردی ہے تاکہ آپ اپنے ماضی سے آزاد ہو جائیں اور خدا کے اچھّے منصوبوں کے تحت زندگی گزار سکیں۔
یسوع میں نئی زندگی کی اُمید ہے۔ کیاآپ آج اس کی محبت کو حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
یہ دُعا کریں:
اَے خدا میں اپنے ماضی کی کسی بات کو بھی تیرے منصوبوں اورمقاصد کی راہ میں حائل نہیں ہونے دوں گا/گی ۔ آج تیری محبت کے وسیلہ سے میں استحصال سے شفا اورآزادی حاصل کرتا/کرتی ہوں۔