خدمت کے لئے بچائے گئے

پس جہاں تک موقع مِلےسب کے ساتھ نیکی کریں خاص کراہلِ اِیمان کے ساتھ ۔ (گلتیوں ۶ : ۱۰)

آج جب آپ اپنے دِن کا آغاز کریں تو خُدا سے پوچھیں کہ آپ دوسروں کی مدد کے لئے کیا کرسکتے ہیں آج اور ہر روز۔ خُدا نے ہمیں بچایا ہے تاکہ ہم اس کی اور دوسروں کی خدمت کریں۔ خُدا نے شروع میں ہی آدم اور حوا سے کہا کہ وہ اپنی تمام تر توانائی خُدا اور انسان کی خدمت کے لئے  استعمال کریں ۔ ایک سچا عظیم مرد یا عورت وہ ہے جو دوسروں کی خدمت کرتا ہے۔ یہاں تک کہ ایک راہنما کو بھی خدمت گزار ہونا چاہیے۔

جب خُداوند یسوع کے شاگردوں نے اُس سے پوچھا کہ اُن میں سب سے بڑا کون ہے تو اُس نے جواب دیا کہ جو کوئی بڑا ہونا چاہے اُسے خادم بننا پڑے گا (دیکھیں متی ۲۰ : ۲۶)۔ کیا آپ خُدا کی آواز سننے میں دلچسپی رکھتےہیں؟ اگر ایسا ہے تو اُس سے کہیں کہ وہ آپ کی راھنمائی اس شخص تک کرے جس کو آپ کی مدد کی ضرورت ہے اور جس کے لئے آپ باعثِ برکت بن سکتے ہیں۔ اگر ہم صرف اپنے لئے خُدا کی آواز سننا چاہتے ہیں اوریہ کہ  ہماری مدد کس طرح ہو تو پھر ہمارے پاس کہنے کو کچھ زیادہ نہیں ہوگا کیونکہ وہ ہمیں خود غرض بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔ اگرہم واقعی دوسروں کی بھلائی چاہتے ہیں ہمیں جلد یہ اندازہ ہوجائے گا کہ اُن کی خدمت کرتے کرتے بغیر کسی کوشش کے ہمارے اپنے مسائل الہیٰ طور پر حل ہوجائیں گے۔

خُدا کی بادشاہی میں ’’خادم‘‘ کا مقام سب سے بُلند ہے۔ مسیح خدمت کرنے کےلئے آیا خدمت لینے کے لئےنہیں (دیکھیں مرقس ۱۰ : ۴۵)۔ اگر کوئی شخص ایسا کرنے کے لئے راضی ہے تو وہ  خدمت کرسکتا ہے۔ لوگوں کی ضرورتوں اور چاہتوں کے بارے میں سُنیں اور خدمت کےلئے تیار ہوجائیں۔ جب آپ دوسروں کی خدمت کریں گے آپ کی مسیح کے ساتھ قربت بڑھتی جائے گی کیونکہ وہ خادم ہے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: اِسی وقت دُعا کریں اور خُدا سے پوچھیں کہ آج آپ کسی کی مدد کے لئے کیا کرسکتےہیں۔ ہلکی دبی ہوئی آواز کوسُنیں اور پھر فرمانبرداری میں لگ جائیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon