خد اکے کلام میں قائم رہنا

خد اکے کلام میں قائم رہنا

اگر تم مجھ میں قائم رہو اور میری باتیں تم میں قائم رہیں تو جو چاہو مانگو۔ وہ تمہارے لئے ہو جائے گا۔ یوحنا ۱۵: ۷

بہت سے مسیحی کلام کے مطالعہ کی اہمیت سے واقف ہیں لیکن بہت سے کلام میں قائم رہنے کی اہمیت کو نہیں سمجھتے اورنہ ہی وہ کلام کو اپنے اندر بسنے دیتے ہیں۔

جب ہم خدا کے کلام کوپڑھنے میں پورا دل لگاتے ہیں اور اس کو اپنے دل میں رکھتے ہیں، توبوقتِ ضرورت ہم فوراً کلام کو حاصل کر سکتے ہیں۔ اور یسوع نے وعدہ کیا ہے جو ہم دعا میں مانگیں گے وہ ہمیں مل جائے گا۔

جب ہم کلام میں قائم رہتے ہیں اور کلام کو اپنے دل میں بسا لیتے ہیں تو ہم مسیح کے حقیقی شاگرد بن جاتے ہیں (دیکھیں یوحنا ۸: ۳۱)۔ اس سے ہمیں دعا میں قوت ملتی ہے،اور دعا میں قوت حاصل کرنے سے ہم دشمن پر غلبہ حاصل کر لیتے ہیں۔

کیا آپ خداکے کلام میں قائم ہیں…اور اس کو اپنے دل میں بساتے ہیں؟اگر آپ کا جواب نفی میں ہے،تو میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ عملی قدم اٹھائیں۔ خدا کے کلام کو پڑھنے اور اس کے مطالعہ کو اولیت دیں۔ حوالہ جات یاد کرنا شروع کریں اور ان کو اپنے دل میں رکھ لیں۔ پھر جب کبھی آپ کواپنی زندگی میں جنگ کا سامنا ہوگا آپ پورے طور پر جیت کے لئے مسلح ہوں گے۔

یہ دُعا کریں:

اَے خداوند،میں حقیقی شاگرد بننا چاہتا/چاہتی ہوں اور اس قوت میں چلنا چاہتا/چاہتی ہوں جوتیرے کلام میں قائم رہنے سے آتی ہے۔ جب میں کلام کا دل سے مطالعہ کروں تو میری رہنمائی کر تاکہ تیرے کلام کی سچائی کو اپنے دل میں بسا لوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon