
خُداوند رحِیم اور کرِیم ہے۔ قہر کرنے میں دِھیما اور شفقت میں غنی۔ زبُور 103 : 8
یہ وعدہ کہ خُدا ہم سے ناراض نہیں ہے ایک ایسی سچائی ہے جو سب سے بیش قیمت ہے اور ہمیں آزاد کرتی ہے۔ خُدا جانتا ہے کہ ہم گناہ کریں گے لیکن اُس نے یسوع میں ہمارے گناہوں کی معافی بخش دی ہے۔ خوبصورت سچائی یہ ہے کہ جب ہم اپنے گناہ پر زیادہ توجہ نہیں دیتے تو ہم سے وہ گناہ کم سے کم سرزدہ ہوتا ہے۔ جیسے ہم خُدا کی بھلائی پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، ہم زیادہ سے زیادہ یسوع کی طرح بن جاتے ہیں۔
خُدا نے، مسیح کے ذریعے، مکمل طور پر گناہ کے مسئلے کو حل کر لیا ہے — جو شُکر گزار ہونے کی بات ہے! خُدا ہمیں گناہ نہ کرنے کی تاکید کرتا ہے لیکن وہ جانتا تھا کہ ہم اپنے جسم کی کمزوری کی وجہ سے ایسا کریں گے، اِس لیے اُس نے اپنے بیٹے کو ہمارے گناہوں کے لیے قربانی کے طور پر بھیج کر مسئلہ کو حل کر دیا۔
یسوع نے ہر اس گناہ کی قیمت اَدا کی جو ہم نے کیا ہے اور کریں گے، اور اس نے ہمارے لیے زندگی گزارنے اور خُدا کی خدمت کرنے کا ایک نیا راستہ کھول دیا ہے۔ خوف یا ندامت میں نہیں بلکہ آزادی، مُحبّت اور قربت میں۔ آج ہی خُدا کی مُحبّت، رحمت اور معافی حاصل کریں اور اس کے لیے شُکر گزار ہوں!
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ، مَیں بہت شُکر گزار ہوں کہ تُو مجھ سے ناراض نہیں ہے۔ مَیں شُکر گزار ہوں کہ میرے گناہ کرنے کے باوجود بھی تُو مجھ سے مُحبّت کرتا ہے۔ اور یسوع کی قربانی کے لیے تیرا شُکر ہو، جس کے وسیلہ سے آج میرے لیے تیرے ساتھ تعلق قائم کرنا ممکن ہوگیا ہے۔