خود تَرسی سے رہائی

 اُس کو یسوع نے (بے یارومددگار) پڑے دیکھا اور یہ جان کر کہ وہ بڑی مدّت سے اس حالت میں ہے اس سے کہا کیا تو تندرست ہونا چاہتا ہے؟ (کیا تو تندرست ہونے کے لئے واقعی سنجیدہ ہے؟  یُوحنّا 5 : 5- 6

بہت بہت سال تک میرے دِل سے یہی آہ نکلتی رہی کہ "اَے خُدا صرف میرے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوتا ہے؟” یہ خیال میری سوچ میں بس جاتا تھا اور ہر روز میرے رویہ کو متاثر کرتا تھا۔ میں خود ترسی کے بیابان میں آوارہ پھرتی رہتی تھی۔ اوریہ میرے اور میرے خاندان اور اس منصوبہ میں رکاوٹ کا باعث تھا جو خُدا نے میرے لئے تیار کیا تھا۔ مجھے ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے مجھ پر کوئی بوجھ ہے جس کی وجہ وہ سلوک تھا جو بچپن میں میرے ساتھ روا رکھا گیا تھا لیکن اپنے بوجھ سے چھٹکارا پانے کے لئے میں اِنسانوں کی طرف نگاہ کئے ہوئے تھی جب کہ مجھے خُدا کی طرف دیکھنا چاہیے تھا۔

جب خُداوند یسوع اس شخص سے ملے جو کہ بیتِ حسدا کے حوض کے پاس لیٹا ہوا تھا اور اَڑتیس برس سے کسی معجزے کا منتظر تھا، اُس نے اُس سے پوچھا کہ کیا وہ تندرست ہونے کے لئے سنجیدہ ہے۔ بہت سے لوگ معجزہ تو چاہتے ہیں لیکن ہماری کہانی کے اس شخص کی مانند وہ الزام تراشی اور خود ترسی کو چھوڑنا نہیں چاہتے۔

خُدا ہمیں راکھ کی جگہ سہرا دینا چاہتا ہے۔ لیکن ہمیں راکھ کو چھوڑنے کے لئے رضا مند ہونا ہے! اس کا مطلب ہے کہ ہمیں الزام تراشی، خود ترسی اور کڑوے رویے کو چھوڑنے کے لئے تیار ہونا چاہیے۔ آج کا یہ دن کسی بھی شخص کے لئے نیا دن ہوسکتا ہے جو ماضی کو بھولنے اور خُداوند یسوع کی پیروی کرنے کے لئے تیار ہے!


ہم یا تو خود ترسی کا شکار ہوسکتے ہیں یا زور آور ہوسکتے ہیں لیکن یہ دونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ آزاد ہونے کے لئے خود ترسی کو چھوڑنے کا فیصلہ کریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon