خود کو کم نہ سمجھیں

خود کو کم نہ سمجھیں

وہ شخص دو دِلا ہے اور اپنی سب باتوں میں بے قِیام۔   یعقُوب 8:1

خود پر شک ہمیں دو دِلا بناتا ہے، اور یعقُوب 8:1 میں ہمیں سیکھایا گیا ہے کہ دو دِلا آدمی بے قیام ہوتا ہے۔ وہ واقعی اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتا جب تک کہ وہ خُدا پر یقین کرنے اور اپنی زندگی کے لئے خُدا کے منصوبے پر بھروسہ کرنے کا فیصلہ نہ کرے۔

مَیں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ اِیمان کا ایک بڑا قدم اُٹھائیں اور خود پر شک کرنا چھوڑدیں۔ جیسا کہ پُرانی کہاوت ہے کہ، "خود کو کم نہ سمجھیں۔” آپ میں آپ کی سوچ سے کہیں زیادہ صلاحیتیں ہیں۔ آپ ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ کام کرنے کے قابل ہیں۔ خُدا آپ کی مدد کرے گا اگر آپ اُس پر بھروسہ رکھیں اوراپنے آپ پر شک کرنا چھوڑ دیں گے۔

ہر کسی کی طرح آپ سے بھی غلطیاں ہوں گی۔ لیکن شُکراَدا کریں کیونکہ خُدا آپ کو ان سے سیکھنے کی توفیق دے گا اوراُن کوآپ کی بھلائی کے لئے استعمال  کرے گا  اگر آپ ان غلطیوں کے  سامنے اپنا سر نہیں جھکائیں گے۔ جب شک آپ کے دماغ کو اذیت دینے لگے تو اپنے منہ سے خُدا کے کلام کا اِقرار کرنا شروع کر دیں— آپ جنگ جیت جائیں گے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، مَیں بہت شُکر گزار ہوں کہ تُو میری غلطیوں کو بھی میری بھلائی کے لئے استعمال کرسکتا ہے۔ مَیں دُعا کرتا/کرتی ہوں کہ تَو شک کو دور کرنے اور تجھ پر مکمل بھروسہ کرنے میں میری مدد کرے گا۔ تیرا شُکر ہے کہ مسیح میں میرے پاس وہ سب کچھ ہے جس کی مجھے ضرورت ہے؛ مجھے پھر کبھی شک نہیں کرنا پڑے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon