بلکہ وہ خُداوند کی راہوں کا گیت گائیں گے کیونکہ خُداوند کا جلال بڑا ہے۔ زبور ۱۳۸: ۵
میں بہت زیادہ سخت تھی۔ میں اپنے بچوں کے رویے اور ظاہری وضع کو درست رکھنے کے لئے سختی کرتی تھی۔ مجھے اپنے گھر میں ہر چیزصیح جگہ پر چاہیے تھی اور میں اپنے اردگرد لوگوں کی ہمارے تعلق سے رائے کے بارے میں سوچتی رہتی تھی۔ میں اپنے شوہر کو اپنے معیار کے مطابق تبدیل کرنے میں لگی رہتی تھی۔ کوئی ایسی بات نہیں جس کے تعلق سے میں سخت نہیں تھی۔جب کہ مجھے اپنے آپ کو تھوڑا وقت دینےکی ضرورت تھی تاکہ میں خوش ہو سکوں!
میں نہیں جانتی تھی کہ ہر روز خُداپرکیسے بھروسہ کیا جاسکتا ہے۔ میں تقریباًہر چیز میں غیر متوازن تھی۔ میں یہ نہیں جانتی تھی کہ خوشی اور شادمانی ہماری زندگیوں کے لئے بہت لازم تھیں۔ ہم روحانی،ذہنی،جذباتی اورجسمانی طورپر اس کے بغیرتندرست نہیں رہ سکتے!درحقیقت شادمان ہونا اتنا ضروری ہے کہ خدا نے کلامِ مقدس میں اس کا حکم فرمایا۔ اُس نے خوشی منانے کا حکم صادر فرمایا ہے۔
آپ اپنے خاندان اور دنیا کوایک بہترین تحفہ دے سکتے ہیں اوروہ ہےآپ کا خوشگوار رویہ۔ اور آپ اس وقت تک خوش مزاج نہیں ہو سکتے جب تک آپ باقاعدہ طور پر خوشی منانے کو اپنی زندگی کا حصّہ نہیں بنا لیتے۔ آج اپنی زندگی کو خوشی منانے کے وسیلہ سے تبدیل کردیں۔ خودکو خوشی منانے کی اجازت دیں!
یہ دُعا کریں:
اَے پاک روح مجھے بہت زیادہ سخت نہ ہونے دے۔میری مدد کرکہ میں یاد رکھوں کہ مجھے خود کو خوش کرنے کی اجازت دینی ہے اور ہر روزتیری بھلائی کی خوشی منا سکوں۔