خوش رہنے میں قوّت

خوش رہنے میں قوّت

خُداوند میں ہر وقت خوش (اس میں خود کو مگن اور شادمان رکھورہو۔ پھر کہتا ہوں کہ خوش رہو۔ فلپیوں 4 : 4

اپنے کلام میں سب سے بہترین ہدایت جو خُدا ہمیں دیتا ہے وہ یہ ہے کہ ہم خوشی سے بھر جائیں اور شادمان ہوں۔ یہ کتنا اچھّا خیال ہے! یہ وہ حکم ہے جس سے خُدا خوش ہوتا ہے اورجب ہم اِس حکم پر عمل کرتے ہیں تو یہ ہمارے لئے براہ راست اور حقیقی جسمانی، جذباتی اور روحانی فوائد لے کر آتا ہے۔

پولس رسول پاک رُوح کی ہدایت سے فلپیوں کی کلیسیا کودو دفعہ خوش ہونے کے لئے کہتا ہے۔ جب بھی خُدا ہمیں کوئی کام دو دفعہ کرنے کے لئے کہتا ہے تو یہ عقلمندی کی بات ہوگی اگر ہم اِس پر غور سے توجہ کریں کہ اس میں ہمارے لئے کیا پیغام ہے۔

بہت دفعہ جب لوگ ” شادمانی” کا لفظ سنتے اور دیکھتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ "سننے میں یہ اچھّا لگتا ہے لیکن میں یہ کیسے کرسکتا/سکتی ہوں؟” وہ خوش ہونا چاہتے ہیں لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ کیسے! پولس اورسیلاس جن کو مارا گیا اور جیل میں ڈال دیا گیا اور اُن کے پاؤں کاٹھ میں ٹھونک دیئے گئے لیکن وہ حمد کے گیت گا کر خوش ہورہے تھے۔ اُنہوں نے اپنے حالات کے باوجود خوش رہنے کا فیصلہ کیا۔ اُنہوں نے ان چیزوں کو دیکھا جن پر وہ ایمان رکھتے تھے  نہ محض آنکھوں دیکھی چیزوں پر۔

وہی قوت جس نے پولس اورسیلاس اوران کے ساتھ قیدیوں کے لئے دروازوں کو کھول دیا اور ان کی بیڑیاں توڑ ڈالیں وہ آج آپ کے لئے بھی موجود ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کو کن حالات کا سامنا ہے، اس سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کے ساتھی آپ کے بارے میں کیا کہتے ہیں، یا آپ کے بچّے آپ کو کتنا پریشان کرتے ہیں ۔۔۔۔ اس سارے ابتری کے ماحول میں ایک لمحہ خوش ہونے کے لئے نکالیں۔ اور اِس سے بہت فرق پڑے گا!


شادمانی کوئی ایسی چیز نہیں جو حادثاتی طور پر آجاتی ہے۔ یہ ایک شعوری فیصلہ ہے جس کے مطابق یہ کہا جاسکتا ہے کہ "میں آج خُدا کی پرستش کروں گا/گی، اپنے اِرد گرد حالات کے باوجود۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon