خوش رہنے کا طریقہ

اور چونکہ اُس توفیق کے موافق جو ہم کو دی گئی ہمیں طرح طرح کی نعمتیں (قابلیتیں، توڑے، خوبیاں) ملیں اِس لئے …نبوت کرے۔   (رومیوں ۱۲ : ۶)

ہم سب پر بخشش ہوئی ہے اور ہم پر مختلف طرح کا فضل ہوا ہے تاکہ خُدا نے جو نعمتیں ہمیں بخشی ہیں ہم اُن کو استعمال کریں۔ آج کی آیت میں بیان کیا گیا ہے کہ ہمیں اِن نعمتوں کو اُس توفیق کے موافق استعمال کرنا چاہیے جو ہمیں دی گئی ہے۔

ہوسکتا ہے کہ دو لوگوں کو اُستاد کی نعمت ملی ہو لیکن اُن میں سے ایک دوسرے سے زیادہ بہتراُستاد ہے کیونکہ اِس مخصوص بلاوے کے لئے اُس پر خُدا کا زیادہ فضل ہوا ہے۔ کیوں؟ کیونکہ پاک رُوح جس کو چاہتا ہے اس کو وہی نعمت بانٹتا ہے (دیکھیں ۱ کرنتھیوں ۱۲ : ۱۱)۔ جو وہ کرتا ہے اُس کی وجہ بھی وہی جانتا ہے اور ہمیں اِس کے لئے اُس پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ جو وہ ہمیں دیتا ہے ہمیں اس کےلئے اس کا شُکرگزار ہونا چاہیے اور کسی اور کی نعمت سے حسد نہیں کرنا چاہیے۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہم دوسروں کی نعمتوں سے حسد کریں اور ان کے ساتھ  مُحبّت کی رُوح میں چلنے کا دعویٰ بھی کریں۔

ہوسکتا ہے کہ میرے شوہر مجھ سے حسد کرتے کیونکہ خُدا نے مجھے منادی کی نمعت عطا کی ہے جو اُن کو نہیں دی۔ لیکن ڈیو نےبہت عرصہ پہلے یہ جان لیا تھا کہ اگر وہ اس فضل سے باہر رہ کر خدمت کرنے کی کوشش کریں گے جو اُن پر ہوا ہے تو وہ خوش نہیں رہ سکتے۔ اگر وہ میری مانند بننے کی کوشش کریں گے تو وہ اپنی خوشی کو کھو دیں گے۔ ڈیو کو منتظم اور مالیاتی معاملات کے لئے مسح حاصل ہے اور ہماری منسٹری میں ان کا حصّہ اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ میرا۔

اگر آپ حقیقی طور پر خوش ہونا چاہتے ہیں تو جس کام کی آپ کو توفیق ملی ہے اور آپ کو کو بلایا گیا وہ کام کریں۔ جو آپ کو کرنا ہے پاک رُوح آپ کو بتائے گا اور آپ کی مدد کرے گا تاکہ آپ سمجھ سکیں کہ آپ کو کس قدر توفیق ملی ہے۔ دوسروں سے حسد نہ کریں بلکہ اپنی زندگی میں موجود بلاوے اور فضل کے موافق وفاداری سے اُن کےساتھ مُحبّت سے پیش آئیں۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  آپ ایک بہت ہی عمدہ انسان ہیں جس کے پاس شاندار نعمتیں اور قابلیتیں موجود ہیں اس لئے آپ کو کسی کےساتھ موازنہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon