
تُم خُداوند اور اُس کی قُوّت کے طالِب ہو۔ تُم سدا اُس کے دِیدار کے طالِب رہو ۔1 توارِیخ 11:16
اگر آپ ناکامی کے خوف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیتے ہیں تو آپ اپنی زندگی میں اپنی پوری صلاحیت سے فائدہ اُٹھانے میں ناکام ہو جائیں گے۔ اچھّی خبر یہ ہے کہ آپ کوکسی بھی صورت میں ناکامی سے ڈرنا نہیں چاہیے۔ سب سے پہلے، خُدا آپ کے ساتھ ہے. اور دوسرا اگر آپ ہمت نہ ہارنے کا فیصلہ کرلیں تو ناکامی جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔
ہر بار جب آپ کو خوف کا سامنا کرنے پڑے تو ماٖضی کے اُس وقت کے لیے شُکر گزار ہوں جب خُدا آپ کے ساتھ تھا اورآپ کی مدد کی تھی، اور یاد رکھیں کہ وہ آج بھی آپ کے ساتھ ہے۔ وہ آپ کو نہ چھوڑے گا اور نہ ہی آپ کو ترک کرے گا۔ وہ آپ کا خُدا ہے؛ وہ آپ کی مدد کرے گا اور آپ کو اپنے ہاتھ میں رکھے گا۔ وہ آپ کومشکلات کا سامنا کرنے کے لیے مضبوط بنا رہا ہے۔ وہ آپ میں وہ طاقت، مضبوطی اور خوبیاں پیدا کر رہا ہے جن کی آپ کو ضرورت ہے تاکہ آپ اچھّی چیزوں تک پہنچ سکیں، اوروہ آپ میں ہمت پیدا کررہا ہے تاکہ آپ کبھی ہمت نہ ہاریں۔
بعض اوقات خُدا ہمیں مشکلات میں سے گزرنے دیتا ہے تاکہ ہمارے اِیمان کو بڑھائے اور وسعت دے۔ اگر آپ کا خُدا پر بڑا بھروسہ ہے تو آپ اپنی زندگی میں عظیم کام انجام دینے کے قابل ہو جائیں گے۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ جب میں ایسے حالات میں سے گزروں جہاں مجھے ناکامی کا خوف محسوس ہو تو میں تیرا شُکرگزار ہوں کہ مجھے اس کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ۔ مَیں بھاگنے کی بجائے مضبوطی سے کھڑے رہنے کا انتخاب کرتا/کرتی ہوں۔ تیرا شُکر ہو کہ تُو میرے ساتھ ہے اور مجھے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔