
…مَیں تُجھے زور بخشُوں گا۔ مَیں یقِیناً تیری مدد کرُوں گا اور مَیں اپنی صداقت کے [فاتح] دہنے ہاتھ سے تُجھے سنبھالُوں گا۔ یسعیاہ 41 : 10
اپنی زندگی پر غور کریں۔ کیا آپ کے موجودہ حالات ایسے ہیں جنہیں آپ اَب اچھّی طرح سے سنبھال رہے ہیں جب کہ پہلے آپ کو یہی حالات خوفزدہ اور فکرمند کر دیتے تھے؟ عین ممکن ہے کہ آپ کی زندگی میں ایسا ہورہا ہے۔ چونکہ آپ خُدا کے ساتھ چل رہے ہی اِس لئے وہ آپ کو مضبوط بنا رہا ہے اور آپ کو مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لئے سخت بنا رہا ہے— آپ شُکر گزاری کریں کہ آپ پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔
اِسی طرح، میں آپ کو یقین دلاتی ہوں اورآپ کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں کہ کچھ باتیں ایسی جو آپ کو ابھی تو پریشان کر رہی ہیں لیکن آنے والے پانچ سالوں میں وہ آپ کو اس طرح متاثر نہیں کریں گی جس طرح اب کرتی ہیں۔ جب ہم پہلی بار کوئی کام کرتے ہیں تو ہم اکثر جدوجہد کرتے ہیں لیکن کچھ تجربہ حاصل کرنے کے بعد وہ جدوجہد جاتی رہتی ہے۔ ہمیں رکاوٹوں کو عبور کرنا ہے اور حالات کو اپنے اُوپر حاوی نہیں ہونے دینا ہے۔ اس کے بجائے، خُداوند پر بھروسہ کریں اور جان لیں کہ وہ آپ کی زندگی میں ہر حال میں کام کر رہا ہے۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ، میری مدد کر تاکہ میں ہر صورتِ حال میں تجھ سے سیکھوں۔ میَں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ مَیں پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں، اور مَیں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو مجھے میرے موجودہ حالات میں مزید مضبوط بنا رہا ہے۔ میرا بھروسہ تجھ پر ہے، یہ جانتے ہوئے کہ تیرے لیے کچھ بھی مشکل نہیں ہے۔