
خُداوند کی شُکرگُزاری کرو۔ اُس سے دُعا کرو۔ قَوموں کے درمیان اُس کے کاموں کا اِشتہار دو۔ زبُور 8:16
ہمارا بیٹا ایک دفعہ بے گھر افراد کی امداد کرنے والی ایک ٹیم کے ساتھ گیا جوہر ہفتہ اور اتوار کو بے گھر افراد کے گھروں میں جاتی تھی۔ ان کے ساتھ خدمت کرنے کے بعد اس نے مجھے فون کیا اور کہا، "اگر مَیں زندگی میں کبھی دوبارہ آپ سے کوئی شکایت کروں، تو مہربانی کر کے مجھے ایسی بیوقوفی کرنے سے روکیں!” کیونکہ جب اُس نے لوگوں کے رہنے سہنے کے انداز کو دیکھا اوراُن کے ساتھ اپنی زندگی کا موازنہ کیا تو وہ حیران رہ گیا کہ وہ ماضی میں کئی باتوں پر کیوں بُڑبُڑاتا رہا ہے۔
ذرا سوچیں: جن کے پاس رہنے کی جگہ نہیں ہے ان کی دلی چاہت ہے کہ ان کے پاس گھر ہو اور وہ اس کو صاف ستھرا رکھیں اور ہم جن کے پاس گھر ہیں اپنے گھر کے کام کاج کے بارے میں بڑبڑاتے رہتے ہیں۔ کئی لوگ جن کے پاس گاڑی نہیں ہے وہ گاڑی کی خواہش کرتے ہیں جب کہ ہم جن کے پاس گاڑیاں ہیں وہ اپنی گاڑیوں کے پرانے ماڈل کے بارے میں شکایت کرتے ہیں۔ ہم آسانی سے اپنی برکات کو بھول جاتے ہیں لیکن ہمیں ان کویاد رکھتے ہوئےاپنے کام کرنے چاہیں۔ آپ اپنی نعمت کے لئے جو آپ کو دی گئی ہے شُکر گزار ہوں!
چاہے کچھ بھی ہو، ہروقت خُدا کو مبارک کہنے کا انتخاب کریں، جیسا کہ داؤد نے کیا: "مَیں ہر وقت خُداوند کو مُبارک کہُوں گا۔ اُس کی سِتایش ہمیشہ میری زُبان پررہے گی” (زبور 1:34)۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ، میں اپنی زندگی میں تیری نعمتوں کے لیے شُکر گزار ہوں۔ جب جب میں نے تیری بھلائی کی قدر نہیں کی اس سارے وقت کے لیے مجھے معاف کردے۔ آج مَیں ہر نعمت کے لیے دِل سے تیرا شُکر گزار ہوں، چاہے وہ کتنی ہی چھوٹی کیوں نہ ہو۔