خُداوند کے لئے وقف ہونےکی دُعا

خُداوند کے لئے وقف ہونےکی دُعا

اپنی راہ خُداوند پر چھوڑ دے (اپنی تمام فکریں اور بوجھ اُس پر ڈال کر آرام کریں) اور اُس پر توکُّل (تکیہ کر، بھروسہ کر اور پُراعتماد رہ) کر۔ وہی سب کُچھ کرے گا۔  زبور 37 : 5

 جب ہم فکر کرنے کی آزمائش میں پڑیں یا زندگی میں کسی معاملہ کا بوجھ اُٹھانے کی، تو ہم یہ دُعا کرسکتے ہیں جسے ہم "سُپردگی کی دُعا” کہتے ہیں۔  جب ہم اپنے حالات کو خُدا کے سُپرد کردیتے ہیں تو اُس وقت خُدا ہمارے حالات میں مداخلت کرتا ہے۔

اپنی زندگی میں میں نے یہ سیکھا ہے کہ جتنا میں کسی کام کو اپنی قوّت میں کرنے کی کوشش کرتی تھی اتنا ہی میری زندگی میں بگاڑ بڑھتا جاتا تھا۔ میں کافی خود مختار تھی اور میرے لئے فروتنی اختیار کرنا اور یہ اِقرار کرنا بہت مشکل تھا کہ مجھے بھی مدد کی ضرورت ہے۔ بہرحال آخر کار جب میں نے اپنے معاملات میں خُدا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے تو میں نے اُس خوشی کو پا لیا جو اُس پر اپنی ساری فکریں ڈالنے کے وسیلہ سے ملتی ہے، مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ میں نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصّہ شدید دباؤ میں گزار دیا تھا۔

اپنے بچّوں کو، اپنی شادی شدہ زندگی کو، اپنے شخصی تعلقات کو خاص کر ہر اس بات کو جس کے بارے میں آپ فکر کرنے کی آزمائش میں پڑسکتے ہیں خُدا کے سُپرد کردیں۔ صرف خُدا جانتا ہے کہ کیا کرنا چاہیے اور صرف وہی ہے جو سب کچھ  کرنے کے قابل ہے، جتنا زیادہ سنجیدگی سے ہم اپنے آپ کو خُدا کے سُپرد کریں گے اتنا ہی ہم اُس کے قریب ہوں گے اور اتنا ہی زیادہ ہم شادمان ہوں گے۔

وہ اِیماندار جو بگڑے حالات میں باپ پر بھروسہ کرسکتا ہے ،ایک بالغ مسیحی ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon