خُدا آپ سے مُحبّت کرتا ہے

خُدا آپ سے مُحبّت کرتا ہے

مُحبّت اِس میں نہیں کہ ہم نے خُدا سے مُحبّت کی بلکہ اِس میں ہے کہ اُس نے ہم سے مُحبّت کی اور ہمارے گُناہوں کے کفّارہ (کفارہ کی قربانی) کے لِئے اپنے بیٹے کو بھیجا۔       1 یُوحنّا 10:4

بائبل خُدا کے حیرت انگیز فضل اور مُحبّت کا ریکارڈ ہے۔ ہم جن ہیروز کو بہت پسند کرتے ہیں وہ ہمارے جیسے لوگ تھے۔ وہ بعض اوقات بُری طرح ناکام ہوئے لیکن پھر بھی اُنہوں نے خُدا کی طرف سے مُحبّت، قبولیت، مُعافی اور رحمت جیسی مفت نعمتوں کوحاصل کیا۔ اُس کی مُحبّت نے اُنہیں اُس کے ساتھ گہرے رشتے میں باندھا، اُنہیں عظیم کام کرنے کی طاقت بخشی، اور اُنہیں اپنی زندگیوں سے لطف اندوز ہونا سیکھایا۔

ہم شُکر گزار ہو سکتے ہیں کہ جس طرح اُنہوں نے خُدا کی قبولیت کا تجربہ کیا، ہم بھی اس کا تجربہ کر سکتے ہیں۔ خُدا گناہ کو پسند نہیں کرتا، لیکن وہ گنہگاروں سے مُحبّت کرتا ہے اور ہماری زندگیوں میں اپنا کام جاری رکھتا ہے تاکہ ہمارے اندر مثبت تبدیلی پیدا ہو۔

اپنی زندگی خُدا کی ناراضگی کے خوف میں بسر نہ کریں۔ شُکرگزاری کریں کہ آپ خُدا کی حیرت انگیز، پُرجوش مُحبّت حاصل کرسکتے ہیں اور جان لیں کہ جب تک آپ اُس پر بھروسہ رکھتے ہیں وہ آپ سے مایوس نہیں ہو گا۔ وہ آپ کے اِیمان کو دیکھ کرخوش ہوتا ہے، اور یہی اُس کا تقاضا بھی ہے (دیکھیں یُوحنّا 28:6-29)۔ خُدا نے ہم سے پیار کرتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس نے ایسا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اِس کی یہ وجہ نہیں ہے کہ ہم اس کے مستحق ہیں۔ آج شُکر گزاری کریں کہ آپ سے غیر مشروط مُحبّت کی جاتی ہے!


شُکرگزاری کی دُعا

 اَے باپ، مَیں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو مجھے پیارکرتا اور مجھے قبول کرتا ہے۔ مَیں تیرے کلام میں دیکھ سکتا/سکتی ہوں کہ تُو نے ایسے آدمیوں اور عورتوں کو استعمال کیا جن میں خامیاں تھیں اوروہ کامل نہیں تھے۔ اگر تُو انہیں استعمال کر سکتا ہے تو مَیں جانتا/جانتی ہوں کہ تُو مجھے بھی استعمال کر سکتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon