
اِن باتوں کے بعد خُداوند کا کلام رویا میں ابرامؔ پر نازِل ہُؤا اور اُس نے فرمایا اَے ابرامؔ تُو مت ڈر۔ مَیں تیری سِپر اور تیرا بُہت بڑا اجر ہُوں۔ پَیدائش 15 : 1
دُنیا کے نظام میں جب آپ محنت کرتے ہیں تو اُس کے بعد آپ کو اَجر ملتا ہے۔ اِسی طرح جب ہم خُدا کے منصوبے پرعمل کرتے ہیں اور اُس سے مُحبّت کرتے اور اُس کی فرمانبرداری کرتے ہیں تو ہمیں اَجرملتا ہے۔ خُدا ہمارے لیے بہت سے حیرت انگیز کام کرتا ہے لیکن سب سے بڑا اَجر جو ہمیں ملتا ہے وہ اُس کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ خُدا پر بھروسہ کرنے سے ہمیشہ شاندار اَجر ملتا ہے۔
جب آپ تھک جائیں اورصحیح کام کرنا مشکل ہوجائے تو بس ایک کام کریں اور وہ یہ کہ اپنے اَجر کی طرف نگاہ کریں۔ جو کچھ خُداوند یسوع کو صلیب پر سہنا تھا وہ اُس کا مشتاق نہیں تھا لیکن تو بھی اُس نے اپنی مشکل پر نہیں بلکہ اس اَجر پر اپنی نظریں رکھیں جو اُس کو وقتِ معین پر ملنے والی تھیں۔
عبرانیوں 2:12 کو دیکھیں: "… جِس نے اُس خُوشی کے لِئے [انعام حاصل کرنے کے] جو اُس کی نظروں کے سامنے تھی شرمِندگی کی پرواہ نہ کر کے صلِیب کا دُکھ سہا اور خُدا کے تخت کی دہنی طرف جا بَیٹھا۔”
شُکرگزاری کی دُعا
اَے خُدا، مَیں تیرا شُکر کرتا/کرتی ہوں کہ تُو میرا انعام ہے۔ تُو ہی وہ ہستی ہے جس کی طرف مَیں رجوع کروں گا/گی اور مَیں جانتا/جانتی ہوں کہ تُو ہمیشہ میرے لیے راستہ بنائے گا۔ اچھّے اور بُرے وقتوں میں، مَیں تیری طرف دیکھوں گا/گی۔