خُداوند کے طالِب (اُس کی تلاش کرنا اور اُس سے مانگنا) کِسی نِعمت کے مُحتاج [اپنی ضرورت کے مطابق اور اس کے کلام کے اختیارکے وسیلہ سے] نہ ہوں گے۔ زبُور 34 : 10
کچھ لوگوں کو سکھایا گیا ہے کہ مسیحی زندگی کی پہچان یہ ہے کہ اس میں ہمیشہ مصائب اور کمیاں ہوں۔ بےشک مصائب کے دوران اچھّا رویہ برقرار رکھنے کے قابل ہونا ایک خوبی ہے جو بہت اہم ہے لیکن خُدا کی یہ مرضی نہیں کہ کوئی بھی مسیحی مسلسل یا ہمیشہ تکلیف میں ر ہے۔ ہمیں خُدا کو کبھی ایک خود غرض خُدا کے طور پر نہیں دیکھنا چاہئے جو ہماری ضرورت کی چیزیں ہمیں نہیں دینا چاہتا۔ ان آیات پر غور کریں:
- "خُداوند میرا چَوپان ہے [مجھے خوراک دیتا، رہنمائی کرتا اورمیری ڈھال بنتا ہے]۔ مُجھے کمی نہ ہو گی” (زبُور 23 : 1)۔
- "وہ سدا یہ کہیں خُداوند کی تمجِید ہو جِس کی خُوشنُودی اپنے بندہ کی اِقبال مندی میں ہے” (زبُور 35 : 27)
- "جو خُداوند سے ڈرتے ہیں کیا چھوٹے کیا بڑے وہ اُن سب کو برکت دے گا” (زبُور 115 : 13)۔
خُدا ایک اچھّا باپ ہے جو اپنے بچّوں کو برکت دینا پسند کرتا ہے۔ خُدا آپ کو برکت دینا چاہتا ہے اور آپ کو اپنی زندگی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے! آپ صرف شُکر گزارہوں، برکت کو حاصل کریں اور پورے جوش کے ساتھ یہ یقین رکھیں کہ آج خُدا آپ کو بہترین چیز دے گا۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ، مَیں تیرا شُکر ادا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو بھلا ہے، تُو مجھ سے پیار کرتا ہے اور مجھے برکت دینا چاہتا ہے۔ تیرا شُکر ہو کہ مجھے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ تُو مجھے خوراک دے گا، رہنمائی کرے گا اور میری ڈھال بنے گا۔