خُدا آپ کو تبدیل کرتا ہے۔۔۔اُسے تبدیل کرنے دیں

خُدا آپ کو تبدیل کرتا ہے۔۔۔اُسے تبدیل کرنے دیں

اَے خُدا! میرے اندر پاک دِل پَیدا کر اور میرے باطِن میں ازسرِنو مُستقِیم رُوح ڈال۔   زبُور 10:51

جب خُدا ہم پر ہماری کوئی کمزوری ظاہر کرتا ہے تو اس کا شُکر ہے کہ وہ ہم سے یہ توقع نہیں کرتا کہ ہم اپنی طاقت سے اُسے ٹھیک کریں۔ وہ صرف یہ چاہتا ہے کہ ہم اسے تسلیم کریں، اس سے اتفاق کریں، اس کے لیے نادم ہوں، اور اس سے منہ موڑنے پر آمادہ ہوجائیں۔ وہ جانتا ہے — اور ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے — کہ ہم خود کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ لیکن وہ ہمیں بدل دے گا اگر ہم اُس کے کلام کا مطالعہ کریں اور اُس کے رُوح القّدس کے ساتھ تعاون کریں۔

ہر قسم کی تبدیلی کا جش منانا چاہیے کیونکہ ترقی کے لیے یہ ضروری ہے۔ ہوسکتا ہے کہ تبدیلی کا عمل اتنا خوش کن نہ ہو لیکن بعد میں یہ راستبازی کا اطمینان بخش پھل پیدا کرے گا جو خُدا چاہتا ہے اور جس سے ہم لطف اندوز ہو سکتے ہیں (دیکھیں عبرانیوں 11:12)۔ خوش ہوں اور اپنے کمال کے بارے میں اتنے فکر مند نہ ہوں۔ وہ کریں جو آپ کر سکتے ہیں اور خُدا کو وہ کرنے دیں جو آپ نہیں کر سکتے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ میری مدد کر کہ مَیں اپنی زندگی میں تیرے کام کے لیے تیار رہوں جس سے میں پاکیزہ ہو جاؤں۔  مَیں تجھ سے پیار کرتا/کرتی ہوں اور مَیں تیری ہدایت کو حاصل کرنے کے لیے اپنا دِل کھولتا/کھولتی ہوں۔ آج میری زندگی میں اپنے طریقے سے کام کر۔ مجھے تبدیل کرنے کے لیے تیرا شُکریہ تاکہ میں تجھ سا/سی بن سکوں!

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon