خُدا آپ کو قبول کرتا ہے

خُدا آپ کو قبول کرتا ہے

خُداوند تجھے برکت دے اور محفوظ رکھے، خُداوند اپنا چہرہ تجھ پر جلوہ گر فرمائے اور تجھ پر مہربان (رحمدل  رہے اور طرفدار رہے) رہے، خُداوند اپنا چہرہ تیری طرف متوجہ کرے ( تجھے قبول کرے) اور تجھے سلامتی بخشے۔

(  گنتی ۶: ۲۴ ـــ ۲۵)

ہمیں لوگوں کے ساتھ مثبت گفتگو کرنا چاہیے۔ ہمیں اُن کے اندر یہ  دُعا  جگانی   چاہیے ، گنتی ۶: ۲۴ ــ ۲۵: خُداوند تجھے برکت دے اور محفوظ رکھے، خُداوند اپنا چہرہ تجھ پر جلوہ گر فرمائے اور تجھ پر مہربان (رحمدل رہےاورتیراطرفدار رہے) رہے،  خُداوند اپنا چہرہ تیری طرف متوجہ کرے  (تجھے قبول کرے) اور تجھے سلامتی بخشے…

دوسرے الفاظ میں خُدا آپ کی طرف دیکھ کر مسکراتا ہے۔ اِس پر غور کریں۔ جب کبھی آپ کسی کی طرف دیکھ کر مسکراتے ہیں تو آپ کہہ رہے ہوتے ہیں کہ ’’میں آپ کی توثیق  کرتا اور آپ کو قبول کرتا ہوں،آپ بہت اچھے ہیں’‘۔

خُدا آپکو صرف قبول ہی نہیں کرتا ،، وہ آپ پر مسکراتا بھی ہے، وہ آپ سےمحبّت رکھتا ہے! آپ کو اِس بات کو اپنے دل کی گہرائی میں چھپا لینا چاہیے ایسےکہ یہ آپ سے کوئی نہیں چھین  سکتا۔ جب آپ خدا کی محبّت میں ڈوب جاتے ہیں، تو وہ آپکو ایمان میں کھڑے ہونے   اوراُس کے ساتھ فرمانبرداری میں چلنے میں آپکی مدد کرتا ہے۔ لیکن آپ  اپنی مرضی سے نیک کام کرنے کے لئےاُس سے آگے نہیں بڑھ سکتے۔ آپکو کلام کا جاننا ضروری ہے  تاکہ آپ جان سکیں کہ آپ مسیح میں کیا ہیں۔

زبور ۱۸: ۱۹ میں داؤد کہتا ہے: ’’ اِس لئے کہ وہ مجھ سے خُوش تھا‘‘۔ داؤد  کامل نہیں تھا  لیکن وہ جانتا تھا کہ خُدا اُس سے خوش ہے۔ خُدا آپ سے بھی خوش ہے۔ اِس سچ کو پوری طرح اپنائیں۔ وہ آپ کی طرف دیکھ کر مسکرا رہا ہے وہ آپ سے بہت زیادہ محبّت کرتا ہے۔ وہ آپکو قبول کرتا ہے!

یہ دُعا کریں:

اَے خُد,مجھ سے اِس قدر محبّت کرنےاور مجھے قبول کرنےکےلئے میں تیری بے حد شکر گزُار ہوں۔ میری طرف دیکھ کر مسکرانے کے لئےتیرا شکر کرتی ہوں۔ تیری محبّت نے میری زندگی تبدیل کردی ہےاور میَں جانتی ہوں کہ جب تک میں تجھ میں ترقی کرتی  رہونگی یہ عمل جاری رہے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon