خُدا آپ کی فکر کرتا ہے

خُدا آپ کی فکر کرتا ہے

اور اپنی ساری فِکر [ہمیشہ کے لئے اپنے تمام اندیشے، اپنی تمام پریشانیاں، اپنے تمام خدشات] اُسی پر ڈال دو کیونکہ اُس کو تُمہاری فِکر ہے۔  1 پطرؔس 7:5

خُدا ہراُس چیز کی پرواہ کرتا ہے جو آپ کے متعلق ہے، اور وہ خود آپ کا خیال رکھنا چاہتا ہے۔ اپنے آپ کو اُن باتوں میں نہ الجھائیں جو خُدا چاہتا ہے کہ آپ اُس پر چھوڑ دیں۔ جب ہم آج کے دن میں آنے والے کل کے لئے فکر مند ہوتے ہیں یا گزرے ہوئے کل میں جو کچھ ہوا تھا اس کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں تواپنے آج کے دن کو جو خُدا نے ہمیں دیا ہے ضائع کر دیتے ہیں۔

اگلی بار جب آپ کسی چیز کے بارے میں فکر مند یا پریشان ہونے لگیں—خاص طور پر ماضی یا مستقبل کی کسی چیز کے بارے میں— تو اس چیز کے بارے میں سوچیں جو خُدا نے حال ہی میں آپ کے لیے کی ہے اور شُکر گزار ہونے کا انتخاب کریں۔ اپنے ماضی میں خُدا کی بھلائی سے سیکھیں اور اپنے مستقبل کی تیاری کریں، لیکن حال میں جئیں، یاد رکھیں کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے، وہ ہمیشہ آپ سے پیار کرتا ہے اور آپ کے لیے بہترین چاہتا ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ مَیں بہت شُکر گزار ہوں کہ تُو مجھ سے پیار کرتا ہے اور تجھے میری زندگی کی پرواہ ہے۔ آج، مَیں نے انتخاب کیا ہے کہ تُو نے میرے لیے جو منصوبہ بنایا ہے میں فکر کر کے اس کو برباد نہیں ہونے دوں گا/گی۔ مَیں شُکر گزار رہوں گا/گی کہ تُو میرے ساتھ ہے اور تُو مجھے کبھی نہیں چھوڑے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon