
ہر شخص اعلیٰ (شہری) حکومتوں کے تابع دار رہے کیونکہ کوئی حکومت ایسی نہیں جو خُدا کی طرف سے نہ ہو اور جوحکومتیں موجود ہیں وہ خُدا کی طرف سے مُقّرر ہیں۔ (رومیوں ۱۳ : ۱)
حکومت کا احترام اور تابعداری ہمارے روزمرہ کے رویے میں شامل ہونی چاہیں۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ خُدا ہماری حفاظت اور خوشی کے لئےحکومتوں کو قائم کرتا ہے۔ وہ ہمیں روحانی اور جسمانی حکومت عطا کرتا ہے اوران دونوں کی فرمانبرداری کرنا ضروری ہے۔ یہاں تک کہ حکومتی اِداروں کی جانب سے آویزاں اِشاروں کو بھی ماننا چاہیے۔ اگر کوئی جگہ ’’ نو پارکنگ ‘‘ کے لئے ہے تو وہاں گاڑی کھڑی نہ کریں۔ اگر گاڑی کھڑی کرنے کی کوئی ایسی جگہ ہے جو معذورافراد کے لئے مخصوص ہے تو وہاں بھی گاڑی مت کھڑی کریں چاہے اِس کی وجہ سے آپ کو پیدل ہی سفر کیوں نہ کرنا پڑے! اگر سرخ بتی کا اشارہ جَل چکا ہے جس کامطلب ہے کہ ’’آگے نہ بڑھیں‘‘ تو آگےنہ بڑھیں۔ جلدی بازی میں سڑک پار نہ کریں۔ اگر آپ شاہراہ پرایسی جگہ موجود ہیں جہاں لکھا ہے کہ ’’یہاں سے گزرنا منع ہے‘‘ تو وہاں سے نہ گزریں۔
آپ شاید یہ سوچ رہے ہوں گے کہ ان باتوں سے زیادہ فرق نہیں پڑتا۔ یہ تومعمولی باتیں ہیں۔ مجھے جن مسائل کا سامنا ہے وہ ان سے بھی بڑے ہیں۔ ہم سب کے بڑے مسائل اس وقت تک قائم رہیں گے جب تک ہم یہ نہیں سیکھ لیتے کہ ہمارے چھوٹے نظر آنے والے مسائل یعنی حکومتی قوانین کی پاسداری نہ کرنا وغیرہ ہماری زندگی پر گہرا اَثر ڈالتے ہیں۔
اس قسم کے رویے جن کا میں نے ابھی ذکر کیا حکومت کی بے ادبی کے زمرے میں آتے ہیں اور یہ خُدا کی آواز سنُنے کی راہ میں رکاوٹ کا باعث ہیں کیونکہ خُدا خود ہماری زندگیوں میں حکومت کو قائم کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ ہم اِن کی تعظیم کریں۔ ہم خُدا کواُس وقت تعظیم دیتے ہیں جب ہم اپنی موجودہ حکومت کو تعظیم دیتے ہیں۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: احتیاط کے ساتھ معمولی باتوں میں خُدا کی فرمانبرداری کریں اِس سے آپ کی زندگی میں بڑا فرق پیدا ہوگا۔