خُدا اندر آ جاتا ہے

رُوحُ القّدس [کی مدد کے ذریعہ سے] کے وسیلہ سے جو ہم [تم میں] میں بسا[سچائی ہے] ہوا ہے اِس اچّھی امانت کی حفاظت [بہت ہی اچھے طریقہ سے] کر۔  (۲ تیمتھیس ۱ : ۱۴)

پُرانے عہد کے دورمیں آدم اور حوا باغِ عدن میں خُدا کے ساتھ وقت گزارتے تھے اور موسیٰ نبی نے اس سے کوہٰ سینا پرملاقات کی ۔ آج خدا ہم سے ہمارے باغیچوں میں یا نزدیکی پہاڑوں پر ملاقات نہیں کرتاجہاں ہم اُسے دعوت کے ذریعے ہی مل سکتے ہیں۔ وہ خیمہ میں رہنے کا چناوٗ بھی نہیں کرتا جیسا کہ وہ اس وقت کرتا تھا جب بنی اسرائیل بیابان میں سے گزر رہے تھے۔ اور وہ انسان کی بنائی ہوئی کسی عمارت میں بھی نہیں رہتا۔

جب ہم خُداوند یسوع مسیح کوقبول کرتے ہیں پاک روح ہمارے اندر بسنے کے لئے آجاتا ہے (دیکھیں یوحنا ۱۴ : ۱۷)۔ خُدا ہماری روحوں میں بسنے کا فیصلہ کرتا ہے۔۔۔۔۔۔ یعنی ہماری زندگیوں کے مرکزمیں ۔۔۔۔۔۔۔ جہاں وہ کسی بھی جاندار چیز سے زیادہ ہمارے نزدیک ہوتا ہے۔ جب خُدا کا پاک روح ہمارے دِلوں میں آجاتا ہے ہماری روحیں اُس کا مسکن بن جاتی ہیں (۱کرنتھیوں ۳ : ۱۶۔ ۱۷) اور یہ پاک ہوجاتیں ہیں کیونکہ خُدا وہاں بستا ہے۔

پاکیزگی کا یہ مقام جو ہم اِیمانداروں کو بخشاجاتا ہے ہماری جانوں اور بدنوں کوبھی پاک کردیتا ہے اورخُدا چاہتا ہے کہ یہ کام ہماری روزمرہ کی زندگیوں سےعیاں ہو۔ یہ ایک جاری رہنے والاعمل ہے اور تبدیلی کے مراحل جن سے ہم گزرتے ہیں دراصل ہمارے جان پہچان والوں کے لئے گواہی بن جاتے ہیں ۔ دراصل ہم سیکھتے ہیں کہ کس طرح اپنی باطنی انسانیت کوزندگی کا روپ دیں! خُدا نے ہماری روحوں میں ایک عجیب کام کیا ہے اور پاک روح ہمیں سیکھا رہا ہے کہ کس طرح ایسی زندگی بسر کی جائے جو اس دنیا، جسے مسیح کی ضرورت ہے ،ان کے لئے گواہی ہو ۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلا م:  آپ کی زندگی آپ کے باطن کی آئینہ دارہو!

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon