اَےعزیزو! آؤ ہم ایک دوسرے سے مُحبّت رکھیں کیونکہ مُحبّت خُدا کی طرف سے (چشمہ) ہے اور جوکوئی (اپنے ساتھی انسانوں سے) مُحبّت رکھتا ہے وہ ُخدا سے پیدا(جنم) ہوا ہے اور خُدا کو جانتا(جان رہا ہے آہستہ آہستہ) ہے (اس کو سمجھنا اور پہچاننا اور اس کا بہتر علم حاصل کرنا)۔ 1 یُوحنّا 4 : 7
جتنا زیادہ ہم خُدا کی غیرمشروط مُحبّت پرغور کرتے ہیں اتنا ہی ہم اس کا حقیقی تجربہ حاصل کرنا شروع کردیتے ہیں۔ میں آپ کو تاکید کرتی ہوں کہ آپ خُدا کی مُحبّت سے نہ صرف واقف ہوں بلکہ اس کے بارے میں ہوش میں رہنے کی مشق کریں۔ افسیوں 3 باب میں پولس دُعا کرتا ہے کہ لوگ خُدا کی مُحبّت کا تجربہ کریں جو وہ ان سے کرتا ہے۔ یہ وہ زندگی ہے جو خُدا چاہتا ہے کہ ہم گزاریں ۔۔۔۔ ایسی زندگی جس میں ہم اُس کی غیر مشروط اور کبھی نہ ختم ہونے والی مُحبّت کو حقیقی طور پر جانیں اور تجربہ کریں۔
میں نے اپنے لئے خُدا کی مُحبّت کو کلام کے ایسے حوالہ جات کا مطالعہ کرنے سے سیکھا ہے جس میں اس کی مُحبّت کا ذکر موجود ہے۔ میں اِن پر غور کرتی ہوں اور اپنے منہ سے اِن کا اقرار کرتی ہوں۔ اور میں نے کئی مہینوں تک ایسا کیا اور اس سارے عرصہ میں خُدا کی غیر مشروط مُحبّت کا مکاشفہ میرے لئے روز بروز حقیقت بنتا گیا۔ ایسا آپ کے لئے بھی ہوسکتا ہے۔ اگر آپ خُدا کے کلام کو پڑھیں گے اور باپ کی مُحبّت کے ہروعدہ کا یقین کریں گے توآپ زندگی تبدیل کرنے کے اس مکاشفہ کو جان لیں گے کہ آپ سے مُحبّت کی گئی ہے۔ اس کے بارے میں سوچیں: آپ کی زندگی میں کبھی بھی کوئی ایک بھی ایسا لمحہ نہیں تھا جب آپ سے مُحبّت نہیں کی گئی۔
آپ سے مُحبّت کی گئی ہے!