خُدا اُن لوگوں کو استعمال کرتا ہے جن کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

خُدا اُن لوگوں کو استعمال کرتا ہے جن کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

بلکہ خُدا نے دُنیا کے بیوُقُوفوں کو (جان بوجھ کر منتخب کیا) چُن لِیا کہ حکِیموں کو شرمِندہ کرے اور خُدا نے دُنیا کے کمزوروں کو چُن لِیا کہ زورآوروں کو شرمِندہ کرے۔  1 کُرِنتھِیوں 1 : 27

خُدا اکثر اُن لوگوں کو چُنتا ہے جو کام کے لیے سب سے زیادہ غیر متوقع اُمیدوار ہوتے ہیں۔ ایسا کرنے سے اُس کے پاس یہ ظاہر کرنے کا ایک وسیع دروازہ کھلا رہتا ہے کہ اُس کا فضل اورطاقت انسانی زندگیوں کو بدل سکتا ہے۔

ہم میں سے ہر ایک کی زندگی کا ایک مقصد ہے اورہمارے پاس اُسے پورا نہ کرنے کا کوئی بہانہ نہیں ہے۔ ہم اپنی کمزوری کو عذر کے طور پراستعمال نہیں کرسکتے، کیونکہ خُدا کہتا ہے کہ اُس کی قدرت کمزوری میں پوری ہوتی ہے (دیکھیں 2 کرنتھیوں 9:12)۔ ہم ماضی کو عذر کے طور پر استعمال نہیں کر سکتے، کیونکہ خُدا ہمیں بتاتا ہے کہ پُرانی چیزیں جاتی رہیں اور تمام چیزیں نئی ہو گئی ہیں (دیکھیں 2 کرنتھیوں 17:5)۔

مسئلہ یہ نہیں کہ خُدا ہمیں کس نظر سے دیکھتا ہے؛ اکثر ہماری کامیابی کی راہ میں رکاوٹ ہمارا خود کو دیکھنے کا نظریہ ہوتا ہے۔ اگرآپ خود کو اس نظر سے دیکھیں گے جیسے خُدا آپ کو دیکھتا ہے یعنی آپ کے اندر اس کی تبدیل کرنے کی قدرت کے لیے شُکر گزاری ہے تو کوئی رکاوٹ آپ کو اُس کے مقاصد کوپورا کرنے سے نہیں روک سکتی۔ آپ کو خُدا کی صورت پر نئے سرے سے تخلیق کیا گیا ہے اورایک بالکل نئی زندگی گزارنے کے لیے زندہ کیا گیا ہے۔ آپ کی تقدیرمنتظر ہے کہ آپ دعویٰ کرکے اُس کو حاصل کرلیں!


شُکرگزاری کی دُعا

اَے خُدا، مَیں تیرا شُکر اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو نے حکِیموں کو شرمندہ کرنے کے لیے دُنیا کے کمزوروں کو چُن لیا۔ تیرا شُکر ہے کہ ایسا کوئی عذر نہیں جو مجھے تجھ میں میری تقدیر کو پورا کرنے سے روک سکے۔ میری زندگی تیری ہے؛ میرے ذریعے تُو اپنا کام کر۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon